انٹرنیٹ کی سست روی نے بڑی مشکل سے دوچار کردیا، ڈلیوری لے کر ایک دو نہیں بلکہ 42 رائڈر گھر پہنچ گئے سات سالہ بچی کے ساتھ آن لائن ڈلیوری کا ایسا واقعہ جس نے سب کو ڈرا دیا

image
 
حالیہ دنوں میں دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب لوگ آن لائن خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں اور یہ آرڈر انٹرنیٹ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہیں- مگر بعض اوقات یہ انٹرنیٹ دھوکہ بھی دے دیتا ہے اور آن لائن خریداری میں ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ ایک مثال بن سکتے ہیں-
 
ایسا ہی ایک واقعہ فلپائن کے سیبو شہر میں پیش آیا جہاں ایک سات سالہ بچی نے چکن کٹلس کا آن لائن آرڈر دیا مگر آن لائن خریداری کی ایپ میں انٹرنیٹ کی سست روی کے سبب ایسی خرابی پیش آئی جس نے اس آرڈر کو دنیا بھر کے لیے ایک خبر بنا دیا -
 
تفصیلات کے مطابق سات سالہ فلپائنی بچی گھر میں اپنی دادی کے ساتھ موجود تھی جب کہ اس کے والدین کام کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے- دوپہر کے وقت کھانے کےلیے اس نے چکن کٹلس کا آرڈر دیا مگر اس کی ایپ انٹرنیٹ کی سست روی کے سبب بار بار رک رہی تھی- اس وجہ سے اس کو آرڈر کے بٹن کو بار بار دبانا پڑا یہاں تک کہ اس نے اس آرڈر کے لیے تقریباً 40 سے زيادہ بار بٹن کو دبایا-
 
image
 
یاد رہے کہ اس بچی نے اس ایپ کا استعمال پہلی بار نہیں کیا تھا بلکہ وہ اس سے پہلے بھی اکثر و بیشتر آن لائن آرڈر دے کر کھانے کی چیزیں منگواتی رہی ہے- مگر اس بار اس کے بار بار آرڈر کا بٹن پریس کرنے کے سبب اس کا آرڈر 42 بار بک ہو گیا-
 
کچھ ہی دیر میں اس کی گلی میں ڈلیوری بوائز کا رش لگ گیا اور ریسٹورنٹ نے اس کے ایڈریس پر اس کے آرڈر کو 42 بار مختلف رائڈرز کے ذریعے بھجوانا شروع کر دیا جس نے نہ صرف اس بچی کو پریشان کر دیا بلکہ اس کی اس ڈلیوری کی خبر نے سوشل میڈيا پر اس کو وائرل کر کے مشہور بھی کر دیا-
 
ان 42 آرڈر کے عوض رقم کی ادائیگی کے معاملے پر بچی کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بچی کے پاس رقم ناکافی تھی- اس موقع پر بچی کے پڑوسیوں نے آگے بڑھ کر اس کی مدد کی اور کچھ اضافی آرڈرز سب نے مل کر خرید لیے اور رقم براہ راست ڈلیوری رائڈرز کو ادا کردی- تاہم کچھ باکسز پڑوسیوں کی مدد کے باوجود بچ گئے جن کو رائڈر واپس لے گئے اور انہوں نے ان کو ریسٹورنٹ کو ساری صورتحال بتا کر واپس کر دیا-
 
image
 
اس بچی کے واقعہ سے ہم سب کو یہ سبق ملتا ہے کہ اگر انٹرنیٹ سلو چل رہا ہو تو صبر و تحمل کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے اور اس بات کا انتظار کرنا چاہیے کہ انٹرنیٹ دوبارہ سے درست حالت میں آجائے اور آن لائن آرڈر میں بھی اس بات کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ اس کا آرڈر اگر ایک بار بک ہو جائے- اور جواب نہیں آئے تو اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ آپ کو اس بکنگ کا جواب نہ مل جائے-
YOU MAY ALSO LIKE: