ناشپاتی ایک ایسا پھل جس کے فائدے جاننے کے بعد آپ اسے ہر حال میں خریدنے پر مجبور ہوجائیں۔۔۔ دل کی بیماری میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ مزید 4 فائدے جانیں

image
 
ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے جس کے بارے میں لوگ زیادہ نہیں جانتے لیکن جو لوگ جانتے ہیں وہ اس کے فوائد اور اس کے ذائقے سے خوب واقف ہیں۔ یہ ایک میٹھا پھل ہوتا ہے جس کا سیزن گرمی کے آخر سے موسم سرما تک رہتا ہے۔ ناشپاتی غذائی ریشے اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔ اگر ہم ناشپاتی کے پھل کی مختصراً وضاحت کریں تو یہ ایک ایسا پھل ہے جس میں ضرورت کی تمام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ماہرینِ طب امراضِ قلب اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کو اپنی غذا میں ناشپاتی شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے ناصرف مریض کا شوگر لیول متوازن رہتا ہے بلکہ کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے جس کے باعث امراضِ قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
 
ناشپاتی کے اور کیا فوائد ہیں، جانیں!
1) دل کی بیماریوں کیلئے فائدہ مند:
ناشپاتی میں پوٹاشیئم اور سوڈیم پائے جاتے ہیں۔ یہ خون کی گردش اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ناشپاتی میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کہ کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن کرتا ہے جس سے دل بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔
 
image
 
2) قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے مفید:
آج کل کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈاکٹرز یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ ایسی غذائیں اپنی خوراک میں شامل کریں جو آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کریں۔ ناشپاتی معدنیات اور وٹامن سی کا ایک بھرپور ذریعہ ہے جن کا کام بطور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے۔ دراصل اینٹی آکسیڈینٹ سفید خون کے سیلز کی افزائش کا سبب بنتے ہیں، جو مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہیں۔ ناشپاتی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ناصرف آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ جسم کو موسمی بیماریوں مثلاً کھانسی، زکام، فلو جیسے انفیکشن وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔
 
3) ہڈیوں کی مضبوطی:
ناشپاتی میں پائے جانے والے اجزاء میں کیلشیئم، فاسفورس اور میگنیشیئم کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی صحت کیلئے بے حد فائدہ مند ہیں۔ وہ افراد جو آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کا بھربھرا پن) جیسے مرض میں مبتلا ہیں، وہ ناشپاتی کا استعمال لازمی کریں، کیونکہ اس سے کمزور ہونے والی ہڈیاں مضبوط ہو جاتی ہیں۔
 
4) وزن میں کمی:
ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے جو آپ کا وزن تیزی سے کم کرتا ہے۔ ناشپاتی ایک مکمل غذا ہے جسے کھانے کے بعد آپ کو زیادہ بھوک نہیں لگتی۔ لہٰذا جو افراد اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ ناشپاتی کھانا اپنا معمول بنا لیں۔
 
image
 
5) پیٹ کے مسائل کے چھٹکارا:
ناشپاتی میں موجود فائبر سے آپ کو پیٹ درد، قبض نہیں ہوتی اس کے علاوہ ایسے افراد جنہیں خراب نظامِ ہاضمہ کی شکایت ہو، وہ ناشپاتی کا استعمال کریں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: