دادی کی نصیحت نے کام کر دکھایا، دو جڑواں بھائيوں نے 155 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا

image
 
جو بچے بچپن میں موٹاپے کی جانب مائل ہوتے ہیں ایسے بچوں کو جوانی میں بھی وزن کے بڑھنے اور موٹاپے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے- ایسے ہی دو جڑواں بھائی کوری اور ڈيلون بھی تھے جو کہ کم عمری ہی سے موٹاپے کا شکار تھے- ہائی اسکول تک دونوں بھائي فٹ بال کھیلتے تھے مگر ہائی اسکول کے بعد ان دونوں نے فٹ بال کھیلنا بند کر دیا جس کے سبب ان کی جسمانی ورزش کا راستہ بند ہو گیا اور دونوں کا وزن تیزی سے بڑھنا شروع ہو گیا-
 
یہاں تک کہ ایک مختصر سے عرصے میں یہ دونوں بھائی 90 کلو سے 180 کلو تک جا پہنچے وزن میں اتنی تیزی سے اضافے نے ان دونوں بھائی کا چلنا پھرنا محال کر دیا دونوں اس کم عمری میں بھی ہر وقت تھکن ککا شکار رہنے لگے-
 
دادی کی نصیحت
کوری کا کہنا تھا کہ وزن میں اضافے نے ان کو پریشان کر دیا تھا یہاں تک کہ وہ ذیابطیس کے مرض کی بارڈر لائن کو چھونے لگے- ایک دن ان کی دادی نے ان دونوں کو اپنے سامنے بٹھایا اور کہا کہ دنیا میں میں نے تم دونوں سے موٹا انسان آج تک نہیں دیکھا- ان کی اس بات نے ان دونوں کو بہت شرمندہ کیا اور انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ اب انہوں نے اپنا وزن کم کر کے دکھانا ہے-
 
image
 
وزن کم کرنے کی کوششوں کا آغاز
دونوں بھائیوں نے وزن کم کرنے کے لیے گیسٹرک بائی پاس کروانے کا فیصلہ کیا مگر یہ اس وقت تک ممکن نہ تھا جب تک کہ وہ اپنے موجودہ وزن کا دس فیصد تک کم نہ کر دیں- اس وجہ سے ان دونوں نے اپنی کوششوں کا آغاز کیا جس کے لیے انہوں نے اپنی ماہر غذائت سے مدد لی جس کے مشورے پر سب سے پہلے انہوں نے سوڈا والے مشروبات کا سختی سے استعمال ترک کر دیا اور اس کی جگہ روزانہ دو سے تین لیٹر سادہ پانی پینا شروع کر دیا-
 
حیرت انگیز کامیابی
دس فی صد وزن کم کرنے کے بعد ان دونوں بھائيوں نے گیسٹرک بائی پاس کروایا اس دوران ڈيلون جس کا وزن 181 کلو تھا 102 کلو ہو گیا یعنی اس نے 79 کلو وزن کم کیا جبکہ کوری کا وزن 184 کلو تھا اور آپریشن کے بعد 108 کلو ہو گیا یعنی کوری نے 76 کلو وزن کم کیا
 
image
 
دونوں بھائيوں کا یہ ماننا ہے کہ وزن کی یہ کمی ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے انہوں نے اپنے وزن کو 90 کلو تک کم کرنا ہے تاکہ آئندہ زندگی میں ان کو کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ یہ دنیا کے سب سے موٹے انسان ہیں-
 
وزن میں کمی کے بعد یہ دونوں بھائی اپنے سائز سے چھوٹے کپڑے خریدتے ہیں تاکہ ان کپڑوں کے مطابق اپنے وزن کو مزید کم کر کے اس ٹارگٹ کو حاصل کر سکیں جس کے لیے وہ محنت کر رہے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: