موبائل، ٹی وی اور کمپیوٹر کی اسکرین کی صفائی کے دوران کی جانے والی ایسی غلطیاں جو کہ ان کو خراب کرنے کا باعث بن سکتی ہیں

image
 
موجودہ دور میں اسکرین کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اسکرین نے ہم سب کو اپنے نشے میں مبتلا کر دیا ہے کھاتے پیتے سوتے جاگتے انسان کی سب سے پہلی نظر ہی اس کی اسکرین پر ہوتی ہے- اتنے زيادہ استعمال کے سبب عام طور پر موبائل اسکرین گندے ہاتھ لگنے سے خراب ہو جاتی ہے یہی حساب ٹی وی اور کمپیوٹر اسکرین کا بھی ہوتا ہے جو بظاہر عام شیشے کی طرح نظر آتی ہے- مگر حقیقی معنوں میں شیشے کی طرح نہیں ہوتی ہے مگر اکثر لوگ اس کی صفائی عام شیشے کی طرح کرتے ہیں اور اس کی صفائی میں وہ غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جو کہ ان اشیا کی خرابی کا بھی سبب بن جاتی ہیں-
 
1: سخت کپڑے سے اسکرین کو صاف کرنا
بعض لوگ مختلف قسم کے اسفنج اسکرین کی صفائی کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کی مدد سے عام سطح کے گرد و غبار کو صاف کیا جاتا ہے- مگر ان اشیا کا استعمال اسکرین کی صفائی کے لیے بالکل مناسب نہیں ہوتا ہے کیوں کہ ان کے استعمال سے نازک اسکرین پر اسکریچ پڑ جاتے ہیں جو کہ اسکرین کو ضائع بھی کر سکتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں نرم کپڑے سے اسکرین کو صاف کرنا بہت مفید ثابت ہوتا ہے-
image
 
2: صفائی کے عام محلول کا استعمال
لوگ شیشے کی صفائی کے لیے جو محلول استعمال کرتے ہیں عام طور پر ان کے اندر امونیا یا ایسیٹون موجود ہوتا ہے جو کہ اسکرین کی صفائی کے لیے سخت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں- اس لیے اسکرین کی صفائی کے دوران کسی قسم کے محلول کا استعمال نہ کریں اور اگر چکنائی کے دھبے صاف نہ ہو رہے ہوں تو اس صورت میں اسکرین کی صفائی کے لیے خاص قسم کے محلول موجود ہوتے ہیں جن کو نرم کپڑوں کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے-
image
 
3: سرف والا اسپرے
ماضی میں لوگ پرانے ٹیلی وژن کی اسکرین کو سرف والے پانی کے اسپرے سے صاف کر لیتے تھے ایسا اس لیے بہتر ثابت ہوتا تھا کہ ان ٹیلی وژن پر شیشے کی تہہ موجود ہوتی تھی- مگر اب اس طرح کی اسکرین موجود نہیں ہیں اس وجہ سے ان کے اوپر اسپرے کرنے سے اس بات کا خدشہ موجود ہوتا ہے کہ اندر پانی جا سکتا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے- اس لیے اس کام کو کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے-
image
 
4: گیلے ٹشو پیپر سے
اکثر لوگ اسکرین کی صفائی کے لیے گیلے یا ویٹ ٹشو پیپر کا استعمال کرتے ہیں اس میں خوشبو کے ساتھ ساتھ الکحل بھی موجود ہوتا ہے جو کہ اسکرین کو نقصان پہنچا سکتا ہے- اس وجہ سے اس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ ٹشو پیپر کا کاغذ گھل جاتا ہے جو کہ اسکرین کی سطح پر چپک کر اس کو نقصان پہنچا سکتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: