چائے تو روزانہ سب ہی بناتے ہیں مگر کیتلی کی صفائی ایک مشکل کام، آسٹریلیا کی ان خاتون نے چائے کی کیتلی صاف کرنے کا ایسا آسان طریقہ بتا دیا کہ ویڈيو وائرل ہوگئی

image
 
صبح جاگتے ہی ہر گھر سے چائے کی خوشبو آنا شروع ہو جاتی ہے ہر گھر میں چائے بنانے کے لیے خاص برتن مخصوص ہوتا ہے جس کو ہر بار دھو کر چائے بنا دی جاتی ہے اور بار بار چائے بنانے کے سبب اس برتن کا رنگ بدلنے لگتا ہے- اس کے اوپر چائے کے دھبے جم جاتے ہیں جس کو کسی بھی ڈش واشر سے مانجھنےکے باوجود یہ دھبے صاف نہیں ہوتے اور اس کے نتیجے میں پھوہڑ اور ناکارہ ہونے کا لیبل خاتون خانہ پر لگا دیا جاتا ہے-
 
یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ دنیا بھر کے لوگ اس مسئلے کا شکار نظر آتے ہیں اور مختلف کمپنیاں رنگ رنگ کے ڈش واشر متعارف کرواتے ہیں تاکہ لوگ آسانی سے اپنے چائے کے برتن کو صاف کر سکیں-
 
مگر حالیہ دنوں میں آسٹریلیا کی ایک خاتون ماماملا نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈيو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے ایک بہت ہی آسان طریقے سے اپنی چائے کی کیتلی کو صاف کر کے دکھایا اس کی یہ ویڈيو وائرل ہو گئی اور لاکھوں لوگوں نے اس طریقے سے کیتلی کو صاف کر کے فائدہ اٹھایا اور اس کے بعد دوسرے لوگوں کو بھی شئير کیا-
 
اس خاتون نے چائے کی کیتلی میں پانی بھر کر اس میں دو لیموں کاٹ کر ڈال دیے اور اس کے بعد اس کو ابلنے کے لیے چھوڑ دیا- تھوڑی دیر بعد جب پانی اس میں اچھی طرح ابل گیا تو انہوں نے اس پانی کو جب پھینک دیا تو انہوں نے دکھایا کہ کیتلی اندر سے صاف ہو گئی اور چمکدار ہو گئی-
 
@mama_mila_

The natural, no-scrub way to rid kettle limescale 🍋 ##NeedToKnow ##cleaninghacks ##cleaningtips ##kitchenhacks

♬ original sound - switchdisco
 
لیموں کا شمار کھانے کےساتھ ساتھ برتنوں کی صفائی کے لیے انتہائی مستند سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ برتن دھونے کے ہر پروڈکٹ میں اس کی شمولیت لازم سمجھی جاتی ہے- اسی وجہ سے ان آسٹریلین خاتون نے صرف لیموں کے استعمال سے داغ دار برتن میں پانی اور لیموں کو ساتھ استعمال کر کے نہ صرف ان دھبوں کو صاف کر دیا بلکہ ان کو دوبارہ سے نیا جیسا چمکدار بنا دیا -
 
آسٹریلین خاتون کا یہ طریقہ صرف چائے کے برتن کو صاف کرنے کے لیے ہی استمعال نہیں کیا جا سکتا بلکہ عام استعمال کے برتنوں کی صفائی کے لیے بھی اس طریقے کو استمعال کر کے برتنوں کو نئی جیسی چمک دی جا سکتی ہے آزمائش شرط ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: