ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ صرف حمل ٹہرنا ہی نہیں ہوتا، کچھ ایسی خطرناک وجوہات جو اس بےقاعدگی کا سبب ہوسکتی ہیں

image
 
خواتین کا ماہواری نظام درحقیقت ان کے ہارمون کے نظام سے کنٹرول ہوتا ہے جو کہ وقت کے ساتھ قدرتی طور پر تبدیل ہوتا رہتا ہے- یہ نظام باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہانہ بنیاد پر کام کرتا ہے اور اس کی باقاعدگی ہی اس بات کا ثبوت ہوتی ہے کہ جسم کے اندر ہارمون کا نظام درست انداز میں کام کر رہا ہے اور اس میں کسی قسم کی خرابی نہیں ہے ۔ البتہ حالت حمل میں یہ عمل فراغت تک معطل رہتا ہے اور اس وقت ماں کی کوکھ میں پرورش پانے والے والے بچے کے سبب یہ سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے جو کہ ڈلیوری کے بعد سے دوبارہ سے جاری ہو جاتا ہے- مگر بعض خواتین کے اندر حمل کے علاوہ بھی یہ عمل منقطع ہو جاتا ہے یا بے قاعدگی کا شکار ہو جاتا ہے ایسی صورت میں ایک عورت کی صحت کو کون سے خطرناک مسائل درپیش ہو سکتے ہیں ان کے متعلق ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
ماہواری کے بے قاعدہ ہونے کی وجوہات
معروف گائناکالوجسٹ اور طبی ماہرین کے مطابق اگر مقررہ تاریخ کے ایک ہفتے بعد تک ماہواری نہ آئے تو یہ ایک عام مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے- اس وجہ سے اس حوالے سے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر لینا بہتر ہوتا ہے اس کی کچھ وجوہات یہ بھی ہو سکتی ہیں -
 
1: ذہنی دباؤ
ماہواری کی بے قاعدگی کا سبب شدید نوعیت کا ذہنی دباؤ بھی ہو سکتا ہے اس سے ایک جانب تو ماہواری رک سکتی ہے یا پھر وقت سے پہلے بھی ہو سکتی ہے- عام طور پر ذہنی دباؤ کی صورت میں جسم کچھ ایسے ہارمون کا افراز کرتا ہے جو کہ ماہواری کے نظام کو بگاڑ سکتے ہیں- اس کے علاج کے لیے عام طور پر ڈاکٹر اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا استعمال کرواتے ہیں ۔ ذہنی دباؤ کے خاتمے کے بعد جب جسم نارمل حالت میں آتا ہے تو یہ تکلیف رفع بھی ہو سکتی ہے-
 
2: وزن کا کم ہونا
وزن کا بہت کم ہونا کسی عورت کے لیے درست نہیں ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر اس کے ماہواری کے نظام پر پڑتا ہے- چکنائی کی کمی کے سبب ایک جانب تو اس کے حاملہ ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کے علاوہ اس سے اس کے ماہواری کے نظام پر بھی اثر پڑتا ہے اور وہ بھی رک سکتے ہیں-
 
image
 
3: بہت زیادہ کسرت
اکثر خواتین وزن کو کم رکھنے کے لیے شدید ڈائٹنگ اور کسرت کو اپنا لیتی ہیں جو کہ ان کو صحت مند رکھنے کے بجائے ان کے ہارمون کے نظام کو متاثر کرتے ہیں جس سے اس کی ماہواری بھی رک سکتی ہے-
 
4: پولی سسٹک اووری
یہ تکلیف عام طور پر آج کل خواتین میں بہت عام ہوتی جا رہی ہے اس تکلیف میں اووری کے اندر سسٹ بن جاتی ہے جس کے سبب دیگر تکالیف کے ساتھ ماہواری کا سلسلہ بھی منفطع ہو جاتی ہے یہ تکلیف بھی ہارمون کے نظام میں خرابی کے باعث ہوتی ہے-
 
image
 
5: مانع حمل ادویات
خواتین حمل میں وقفے کے لیے ادویات کا استعمال کرتی ہیں ان ادویات کے ہر خاتون کے مزاج کے حساب سے مختلف سائڈ افیکٹ ہوتے ہیں- بعض خواتین میں یہ ادویات مہینے میں ایک سے زیادہ بار ماہواری کا سبب بن جاتی ہیں جبکہ بعض خواتین کی ماہواری ان ادویات کے سبب رک جاتی ہے جو کہ ایک بڑے مسئلے کا باعث ہو سکتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: