ان میں سے کسی ایک درخت کا انتخاب کریں تو ہم آپ کو بتائيں گے کہ آپ سال 2021 سے کیا امیدیں رکھتے ہیں

دسمبر کا مہینہ اکثر لوگوں کے لیے اداسی کا باعث بن جاتا ہے اور گئے دنوں کی یادیں طویل ٹھنڈی شاموں میں بہت ستاتی ہیں- مگر اس کے ساتھ ساتھ نئے سال کی امید بھی ان کے دل کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ آنے والا سال اپنے دامن میں ان کے لیے نئی خوشیاں اور امیدیں لے کر آرہا ہے ۔ آنے والے وقت سے ہر ایک کو کچھ نہ کچھ امیدیں ہوتی ہیں ماہرین نفسیات کے مطابق اچھی امید رکھنا ایک بہت مثبت عمل ہے اور اللہ تعالیٰ بھی انسان کو اس کی نیت کے مطابق انعام سے نوازتا ہے- اسی سبب ماہرین نفسیات نے ایک سروے مرتب کیا ہے جس کے مطابق آپ آئندہ سال کیا کیا حاصل کر سکتے ہیں وہ درحقیقت آپ کی اپنی خواہشات اور سوچ پر منحصر ہے- اس کو جاننے کے لیے تصاویر میں موجود کسی ایک درخت کا انتخاب کریں تو ہم آپ کو بتائيں گے کہ آپ آنے والے سال کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟ غور سے اس تصویر کو دیکھیں اور اپنے دل کی آواز کو سنتے ہوئے ان میں سے کسی ایک درخت کا انتخاب کریں اور جانیں کہ 2021 کے لیے آپ کے دل میں کیا امیدیں ہیں
 
image
 
1: بلوط کے درخت کا انتخاب کرنے والے
آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ ہمیشہ سے زںدگی سے اچھی امیدیں رکھتے ہیں یہ نیا سال آپ کے لیے بہت ساری خوشخبریاں لے کر آرہا ہے کیوں کہ آپ تبدیلی کے لیے تیار ہیں آپ نئے مواقع اور نئی چیزوں کو کھلے دل سے قبول کرنے والے ہیں اور یہی چیز آپ کی کامیابی کے لیے بہت اہم ہے-
image
 
2: دیودار کے درخت کا انتخاب کرنے والے
آپ آزاد فطرت کے حامل انسان ہیں اور پابندیوں سے نفرت کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ تخیلاتی سوچ رکھنے والے ہیں- یہ نیا سال آپ کی فطرت کو مذيد پرواز دے گا اور آپ کچھ نیا کر کے بہت پیسہ کما سکتے ہیں مگر اس کے لیے آپ کو اپنے اصولوں پر سختی سے ڈٹ کر محنت کرنی پڑے گی-
image
 
3: میپل کے درخت کا انتخاب کرنے والے
آپ بہت حساس فطرت کے انسان ہیں آپ کا زیادہ وقت اپنے اور دوسروں کے بارے میں سوچتے ہوئے گزرتا ہے- اس سال آپ کو آپ کا من پسند ساتھی مل سکتا ہے جو کہ آپ کی حساس فطرت کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہوگا جس کے ساتھ کے ساتھ آپ کی زندگی میں نۓ رنگ شامل ہو جائيں گے-
image
 
4: بید کے درخت کا انتخاب کرنے والے
آپ ایک عملی اور متوازن مزاج رکھنے والے انسان ہیں لوگ آپ پر آنکھیں بند کر کے یقین کر لیتے ہیں آپ جذبات کے اظہار پر یقین نہیں رکھتے ہیں- دوسری صنف سے تعلق بنانے میں آپ بہت مشکل محسوس کرتے ہیں کیوں کہ آپ اپنے جذبات کا اظہار کرنے پر یقین نہیں رکھتے ہیں- مگر یہ سال آپ کے لیے اس حوالے سے اہم ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں آپ کو ایک ایسا ساتھی مل سکتا ہے جو آپ کے دل کی بات آپ کے کہے بغیر بھی سمجھ لے گا-
image
 
5: حنا کے درخت کا انتخاب کرنے والے
آپ ایک پر اعتماد انسان ہیں اور قسمت کے بجائے محنت پر یقین رکھتے ہیں آپ آج کے کام کو کل پر نہیں چھوڑتے ہیں اور اپنا کام خود کرنے پر یقین رکھتے ہیں- آپ کا یہ رویہ آنے والے سال میں آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کے آپ پر اعتماد کو مزيد بڑھا دے گا اور اس طرح سے آپ کی عملی میدان میں کامیابیوں کا سفر مذید تیزی سے رواں دواں ہوگا-
image
 
6: آلوچے کے درخت کا انتخاب کرنے والے
آپ لڑائی جھگڑے سے دور رہنا پسند کرتے ہیں آپ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور خوش و خرم زندگی گوارنے پر یقین رکھتے ہیں- مگر اس نئے سال میں آپ کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی واقع ہو سکتی ہے اس کا سبب کوئی بہت قریبی ساتھی یا پھر کوئی بہت اہم کام ہو سکتا ہے جو آپ کی سوچ اور عمل کو بالکل بدل سکتا ہے-
image
 
7: لائم کے درخت کا انتخاب کرنے والے
آپ بہت سوچ سوجھ کر عمل کرنے والے فرد ہیں آپ کی چھٹی حس بہت مضبوط ہے جو کہ ہمیشہ آپ کو بڑے خطرات سے بچا لیتی ہے- یہ سال آپ کے لیے اس حوالے سے ایک امتحان ثابت ہو سکتا ہے کہ اس میں آپ کے مخالفین آپ کو ناکام بنانے کے لیے شازشیں کر سکتے ہیں اور آپ کو کسی ایسے اسکینڈل میں بھی ملوث کر سکتے ہیں جو کہ آپ کو مشکل میں پھنسا سکتا ہے- مگر آپ کے پھونک پھونک کر قدم اٹھانے والی عادت آپ کو محفوظ رکھ سکتی ہے-
image
 
8: اخروٹ کے درخت کا انتخاب کرنےوالے
لوگ آپ کو بہت رومینٹک اور خوابوں میں زندہ رہنے والا فرد تصور کرتے ہیں جب کہ حقیقت اس سے کافی حد تک مختلف ہے- آپ ایک ایسی سوچ کے حامل فرد ہیں جو کہ دل اور دماغ دونوں کو صحیح طور پر استعمال کرتا ہے آپ اپنی مرضی سے فیصلے کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ لوگوں کے ذہن پڑھنے کا ہنر جانتے ہیں اور آنے والے سال میں آپ کی یہ سوچ آپ کے لیۓ بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے- آپ ہر ایک پر جلد یقین نہ کریں بلکہ اس فرد کا انتظار کریں جو بھروسے کے قابل ہو یہ سال آپ کو ایک بھروسہ مند ساتھی کے ملنے کا سال ثابت ہو سکتا ہے-
image
 
 9: برگد کے درخت کا انتخاب کرنے والے
آپ خطرات سے محبت کرنے والے انسان ہیں آپ کام کو کام کے بجائے تفریح کی طرح کرنے کے عادی ہیں- آپ اپنی ایک جیسی روٹین سے تھک چکے ہیں اور کچھ نیا کرنے کے لیے بے چین ہیں یہ نیا سال درحقیقت آپ ہی کے لیے ہے جس میں آپ جیسے لوگوں کے لیے بہت مواقع موجود ہیں اب اس کا انحصار آپ پر ہے کہ آپ ملنے والے مواقع سے کتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: