اچھا اس لیے یہ جلدی خراب ہوگیا! ایسی 5 اشیاﺀ جو کبھی بھی باتھ روم میں نہیں رکھنی چاہئیں

image
 
ہم روزانہ تقریبا 30 منٹ باتھ روم میں گزارتے ہیں۔ اسی لیے ہم اپنی دیکھ بھال سے متعلق چند اہم اشیاﺀ کو باتھ روم میں رکھنا ہی مناسب سمجھتے ہیں- لیکن حقیقت میں بہت سی اشیاﺀ کو تعلق باتھ روم سے ہوتا ہی نہیں ہے بلکہ یہ اگر باتھ روم میں چھوڑ دی جائے تو خراب ہوجاتی ہیں-
 
میک اپ برش
میک اپ برش کو باقاعدگی سے صاف کرنا اور اسے خشک کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ یہ جراثیموں کا شکار نہ ہوسکے- برش کو دھونے کے بعد اسے خشک مقام پر رکھنا بہتر ہوتا ہے- اگر آپ اسے باتھ روم میں چھوڑ دیں گے تو یہ خراب ہوجائے گا کیونکہ باتھ روم میں گرم اور مرطوب ہوا اس میں جراثیم پیدا کرسکتی ہے-
image
 
پرفیوم
باتھ روم میں پرفیوم کی بوتل کو رکھنا اس کی خوشبو کو تباہ کرسکتا ہے- اس لیے اپنے پسندیدہ پرفیوم کو طویل وقت تک کارآمد رکھنے کے لیے باتھ روم میں رکھنے کے بجائے الماری وغیرہ میں محفوظ بنائیں-
image
 
تولیہ
غسل خانے میں استعمال شدہ تولیہ چھوڑنا کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے- باتھ روم کی گرمی اور نمی جراثیموں کی افزائش کا سبب بنتی ہے- اور گیلے تولیے میں یہ جراثیم باآسانی منتقل ہوجاتے ہیں جو کہ بعد میں استعمال کرنے پر ہمارے جسم پر بھی منتقل ہوجاتے ہیں-
image
 
ریزر
باتھ روم کے شاور سے نکلنے والی بھاپ اور نمی آپ کے ریزر کو زنگ آلود بنا دیتی ہے جو کہ استعمال کرنے پر آپ کو جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے- یہاں تک کہ اگر آپ اسے استعمال کرنے کے بعد اچھی طرح سے صاف اور خشک بھی کردیں تو، باتھ روم کے مرطوب ماحول میں اس کی زندگی مختصر ہوسکتی ہے۔
image
 
صابن
باتھ روم میں صابن کو ایسے مقام پر رکھنا جہاں شاور قریب ہو صابن کی زندگی کو مختصر کر سکتا ہے- نہانے کے دوران شاور سے نکلنے والا پانی صابن کو متاثر کرتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ صابن کو ایسے مقام پر رکھیے جو خشک ہو اور شاور سے دور بھی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: