|
|
کہتے ہیں شادی کے بعد بھی اکثر مرد یہ بتانے سے گھبراتے
ہیں کہ میری شادی ہوگئی ہے۔۔۔خاص طور پر جب معاملہ ہو شوبز کا۔۔۔لیکن کچھ
ستارے ایسے بھی ہیں جو بیگم کے بغیر تصویر بھی نہیں کھنچواتے اور ہر محفل
میں لازمی ساتھ لے کر جاتے ہیں۔۔۔ |
|
منیب بٹ |
اداکار منیب بٹ نے شادی کے بعد زندگی میں بہت کچھ تبدیل
کیا۔۔۔انہوں نے اس بات کو شدت سے مانا کہ میری بیوی نے میری خاطر بہت کچھ
چھوڑا ہے اور اب میں اسے مکمل دنیا دوں گا۔۔۔۔وہ ایمن کی خوشیوں کا بڑا
خیال رکھتے ہیں اور اکثر محفلوں میں اپنی بیوی کے ہمراء ہی نظر آتے
ہیں۔۔۔منیب کی زیادہ تر تصاویر ایمن کے ساتھ ہی ہیں اور وہ ان میں کافی خوش
بھی نظر آتے ہیں۔۔۔ |
|
|
فواد خان |
اداکار فواد خان اپنی بیگم کے دیوانے ہیں۔۔۔وہ چاہے کسی
ایوارڈ شو میں جائیں یا پھر کسی شوٹ پر بیگم کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔۔۔اور
وہ یہ سب کسی پریشر میں نہیں بلکہ اپنی محبت اور دل سے کرتے ہیں۔۔۔ان کی
بھی زیادہ تر تصاویر میں بیگم ساتھ ہی کھڑی دکھائی دیتی ہیں۔۔۔اور وہ اس
بات کا کھل کر اقرار کرتے ہیں کہ اس کامیابی میں بھی میری بیگم کا ہی زیادہ
ہاتھ ہے۔۔۔ |
|
|
معمر رانا |
معمر رانا اور ان کی بیگم نے زندگی کے بہت مشکل ور بہت
آرام دہ دن دونوں ایک ساتھ گزارے اور کبھی شکوہ نہیں کیا۔۔۔معمر اپنی بیگم
کی اس بات کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے اپنا مینیجر بھی بیگم کو
ہی بنایا ہوا ہے۔۔۔یعنی اگر کسی شو میں آپ کو معمر کو بلانا ہے تو رابطہ ان
کی بیگم سے ہی کرنا ہوتا ہے ۔۔۔ |
|
|
عاطف اسلم |
گلوکار عاطف اسلم باوجود دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے کے
، اپنی بیوی کے آگے بالکل ہی ایک عام شوہر کی طرح رہتے ہیں۔۔۔کہیں محفل میں
جائیں تو ان کے ساتھ ساتھ ہی نظر آتے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ عاطف سے
زیادہ ان کی بیوی کوئی سلیبریٹی ہیں۔۔۔کیونکہ عاطف اسلم بیگم کے آگے پیچھے
ہی نظر آتے ہیں۔۔۔تصاویر میں جب تک بیگم نا ہوں تو وہ انہیں مکمل نہیں لگتی۔۔۔ |
|