میری ساس ہے میری سہیلی۔۔۔شوبز اداکارائیں جو اپنی ساس کے دل کی دھڑکن ہیں

image
 
ساس اور بہو کا رشتہ تو زمانوں سے ہی موضوع بحث بنا اور اس رشتہ میں کھٹاس اور مٹھاس دونوں ہی شامل رہتے ہیں۔۔۔لیکن شوبز میں کام کرنے والی لڑکیاں پنی ساس کے دل پر راج کرتی ہیں۔۔۔وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ ساس سے دوستی ان کے گھر کا سکون بن سکتی ہے۔۔۔
 
صدف کنول اور ان کی ساس
پہلے تو اس گھر میں راج کرتی تھیں سائرہ یوسف لیکن اب جگہ بدل گئی ہے اور صدف کنول بہو بن کر آگئی ہیں۔۔۔لیکن ساس اتنی پیاری ہیں کہا نہوں نے نا تو سائرہ کے ساتھ کبھی برا رویہ رکھا اور نا ہی صدف کو کسی بھی کمی کا احساس ہونے دیتی ہیں۔۔۔سسرال میں سب سے زیادہ پیار دینے والی ہیں ہی مسز بہروز سبزواری۔۔۔جو پنی بہو کے ساتھ انہی کی طرح تیار ہوتی ہیں۔۔۔ان کی گوسپ کا حصہ بھی بنتی ہیں اور کبھی بھی کسی بات کو مسئلہ نہیں بناتیں۔۔۔
image
 
حنا الطاف اور ان کی ساس
حنا الطاف کی شادی ایک ایسے لڑکے سے ہوئی ہے جو اپنی ماں کی پسند کا بہت کرتا ہے احترام ۔۔۔آغا علی نے اپنی ماں کو بہت کم عمری میں بیوہ ہوتے دیکھا اور زندگی میں بہت سارے مقامات پر تنہا پایا۔۔۔اسی لئے وہ ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے تھے جو ان کی ماں کی سہیلی بن کر رہے۔۔۔اور حنا الطاف نے انکا یہ خواب سچ کر دکھایا۔۔۔دونوں ساس بہو میں خوب جمتی ہے اور یہ بھی ایک وجہ ہے کہ آغا علی اپنی بیگم کے دیوانے ہیں۔۔۔
image
 
عائشہ خان اور ان کی ساس
اداکارہ عائشہ خان نے یوں بھی شادی کے بعد میڈیا کی دنیا سے تو کنارہ کر لیا ہے اور وہ ایک مکمل گھریلو زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔اس زندگی میں انہوں نے اپنی ساس کو اپنا بہترین دوست بنالیا ہے اور وہی ان کی سکھ دکھ کی بہترین ساتھی ہیں۔۔۔عائشہ کو اپنی ماں کی طرح ان سے محبت ہے اور وہ ان کا بہت خیال کرتی ہیں-
image
 
سجل احد اور ان کی ساس
سجل احد تو ایک بہت ہی خوش مزاج لڑکی ہے اور جب شادی ہوئی شوبز کے سب سے ہینڈسم لڑکے سے تو لڑکے کی ماں کا سامنا بھی کرنا تھا۔۔۔لیکن مزیدار بات یہ ہے کہ ساس تو پہلے دن سے ہی بن گئیں سجل کی بہترین دوست۔۔۔سجل نے اپنی سگی ماں کو کھونے کے بعد اپنی ساس کو ہی اپنی زندگی کا بہترین ساتھی بنالیا ہے۔۔دونوں ایک دوسرے کی خوب حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور حال ہی میں جب سجل کو ایورڈ ملا تو ساس نے خاص طور پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد دی۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: