|
|
|
کہتے ہیں جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور بعض جوڑوں کی شادیاں دیکھ کر اس بات
پر یقین بھی ہوجاتا ہے کیونکہ بظاہر ان دو افراد کا آپس میں ملنا شاید کبھی
خود ان دونوں افراد کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو- جی ہاں دنیا کی متعدد
مشہور شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے اپنے لیے شریک حیات کا انتخاب سرحد پار سے
کیا- |
|
Amal and George Clooney |
امل لبنان کی شہری ہیں اور ایک بیرسٹر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتی
ہیں جبکہ ان کے شوہر جارج کلونی ہالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور فنکار ہیں جو کہ
امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں- |
|
|
Shoab
Malik and Sania Mirza |
اس شادی کی خبریں تو ایک طویل مدت تک ٹی وی
چینلز کی زینت بنی رہیں- شعیب ملک ایک پاکستانی کھلاڑی ہیں جو کہ ابھی بھی
فارم میں ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا ایک بھارتی شہری ہیں اور مشہور
ٹینس پلئیر کے طور پر بھی پہچانی جاتی ہیں- |
|
|
Steffi
Graf and Andre Agassi |
مشہور سابقہ ٹینس پلئیر اسٹفی گراف کا تعلق
جرمنی سے ہے جبکہ ان کے شوہر اینڈرے بھی سابق ٹینس پلئیر ہیں لیکن وہ
امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں- |
|
|
Zayn Malik
and Gigi Hadid |
زین ملک مشہور گلوکار ہیں جو کہ انگلینڈ سے
تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی شریکِ حیات گگی حدید ایک ماڈل ہیں لیکن ان کا
تعلق امریکہ سے ہے- |
|
|
Hassan Ali
and Samiya Arzoo |
مشہور پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی
گزشتہ سال سرانجام پائی اور اس شادی کی تقریبات دبئی میں منعقد ہوئیں- حسن
علی کی شریکِ حیات کا نام سمیہ آروز ہے جو کہ بھارت سے تعلق رکھتی ہیں- |
|
|
Prince
Harry and Meghan Markle |
برطانوی شاہی خاندان سے کون واقف نہیں
شہزادہ ہیری اسی شاہی خاندان کے فرد ہیں جبکہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل ایک
سابقہ فنکارہ ہیں اور ان کا تعلق امریکہ سے ہے- |
|
|
Wasim
Akram and Shaniera Akram |
وسیم اکرم سابق فاسٹ باؤلر ہیں جنہیں سوئنگ
آف سلطان بھی کہا جاتا ہے- وسیم اکرم کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ ان کی
اہلیہ شنیرا اکرم جو وسیم اکرم کی دوسری بیوی ہے کا تعلق آسٹریلیا سے ہے- |
|