ماضی کے جھروکوں سے --- چند نایاب تصاویر جو آپ کو نصف صدی سے بھی پیچھے لے جائیں گی

مختلف ادوار سے تعلق رکھنے والی بعض تصاویر چاہے بلیک اینڈ وائٹ ہوں یا پھر رنگین یہ کبھی انسان کو بور نہیں کرتیں کیونکہ ان میں کئی تاریخی لمحات اور یادیں پوشیدہ ہوتی ہیں- ایسی ہی چند تاریخی تصاویر آج ہم آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں جن میں مختلف قیمتی لمحات قید ہیں-

 
image
مشہور باکسر محمد علی اپنی فتوحات کا لطف اٹھاتے ہوئے- ان کی یہ تصویر 1964 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
آغاز میں ویڈیو گیمرز گھر پر گیم کچھ اس انداز میں کھیلتے تھے- یہ گیم مشین Magnavox Odysseyکے نام سے جانی جاتی تھی اور یہ تصویر 1972 میں کھینچی گئی-
 
image
یہ خلا میں لی جانے والی سب سے پہلی سیلفی ہے جو کہ خلا باز Buzz Aldrin نے Gemini 12 اسپیس کرافٹ سے کھینچی- یہ تصویر 12 نومبر 1966 کو کھینچی گئی تھی-
 
image
مقبول مؤجد ٹیسلا کی اپنے میگنیفائنگ ٹرانسمیٹر کے ساتھ ایک یادگار تصویر-
 
image
یہ دنیا کی وہیلی لگانے کی سب سے پہلی کامیاب کوشش کی تصویر ہے جو کہ 1936 میں کھینچی گئی-
 
image
پنٹ بندوقیں، جو ایک صدی قبل بطخ یا مرغابی کے شکار کے لئے استعمال ہوتی تھیں۔ اس کا ایک فائر تالاب یہ جھیل میں موجود 50 سے زائد مرغابیوں کو ہلاک کرسکتا تھا- یہ بندوق سنہ 1900 میں استعمال کی جاتی تھی-
 
image
ایک چھوٹی سی بچی لندن کے چڑیا گھر میں پینگوئین کو اس فلپر سے تھامے چہل قدمی کر رہی ہے- یہ تصویر 1937 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
یہ اس لمحے کی تصویر ہے جب 5 سالہ Harold Whittles کے بائیں کان میں قوتِ سماعت کا آلہ نصب کیا گیا اور اس نے آواز سنی- یہ تصویر 1979 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
80 کی دہائی میں نشر ہونے والے ٹی وی کے مشہور پروگرام Sesame Street کی ریہرسل کے دوران لی گئی تصویر- یہ پروگرام بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے نشر کیا جاتا تھا-
 
image
باکسر محمد علی کی ٹریننگ کے دوران لی گئی ایک تصویر- یہ ٹریننگ 1966 میں فلوریڈا کے شہر میامی کی جارہی تھی-

   

YOU MAY ALSO LIKE: