|
|
کبھی بھی آپ کو محسوس ہوسکتا ہے کہ آپ کسی خاص شخص سے
بات کرنے میں اعتماد کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں یا کسی اہم میٹنگ سے قبل آپ
کو گھبراہٹ شروع ہوسکتی ہے۔ اس طرح کے حالات کسی کے ساتھ بھی ہو سکتے ہیں
اور یہ بہت زیادہ تناؤ پیدا کرسکتے ہیں۔ لیکن کچھ آسان طریقہ کار اختیار کر
کے مختلف اقسام کی بدترین صورتحال سے باآسانی نکل سکتے ہیں۔ |
|
ان چاہی چھینک |
اگر آپ کسی میٹنگ میں ہیں اور اس دوران آپ کو چھینک آرہی
ہے جبکہ آپ یہ نہیں چاہتے کہ چھینکے کی صورت ہر کسی توجہ آپ کی جانب ہوجائے
تو اس چھینک کو روکنے کے لیے اپنی زبان کا استعمال کریں- اپنے تالو کو اپنی
زبان سے 5 سے 10 سیکنڈ تک گدگدی کریں جس سے چھینک نہیں آئے گی۔ دوسرا طریقہ
یہ ہے کہ آپ اپنے 2 سامنے والے دانتوں کو اپنی زبان سے دبانے کی کوشش کریں۔ |
|
|
اعتماد کی کمی |
دوسرے لوگوں سے شرم اور گھبراہٹ کے لمحات کے دوران اپنی
عجیب و غریب کیفیت کو اعتماد میں بدلیں۔ اپنی باڈی لینگویج استعمال کریں۔
نیچے دیکھنے یا دور ہونے کے بجائے، گروپ میں ہر ایک کو کم سے کم 3 سیکنڈ تک
نظریں ملا کر دیکھیں۔ اگر کوئی آپ کو کچھ سمجھا رہا ہے تو، آپ انھیں 3
سیکنڈ سے بھی زیادہ نظر ملا کر دیکھ سکتے ہیں تاکہ یہ ظاہر ہو کہ آپ گفتگو
غور سے سن رہے ہیں۔ |
|
|
اگر چکر آئیں تو |
اگر آپ کو چکر آرہا ہے ، پریشانی ہے یا آپ گھبرا رہے ہیں
تو اپنی ہتھیلی کے درمیانے حصے کو دبائیں یہ ایک پریشر پوائنٹ ہوتا ہے جسے
دبانے پر آپ اس صورتحال سے نکل سکتے ہیں- |
|
|
کسی میٹنگ سے پہلے
گبھراہٹ |
کسی اہم میٹنگ یا تقریب سے قبل آپ کو دباؤ محسوس ہوتا ہے
جو آپ کو غیر حاضر دماغ بنا سکتا ہے۔ اپنے چہرے، کندھوں اور بازوؤں کے سارے
پٹھوں کو سخت کریں۔ اپنے ہاتھوں کی مٹھی بنا کر بھینچ لیں۔ اب پرسکون ہوں
اور گہری سانس لیں اور اب آپ میٹنگ کے لئے تیار ہیں۔ |
|
|
آنسو نہ نکلیں |
یہ اس وقت کے لیے ایک بہت کارآمد طریقہ ہے جب آپ خود کو
بہت حساس محسوس کرتے ہیں لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ لوگوں کے سامنے آپ کی
آنکھوں سے آنسو نکلیں- چند سیکنڈز کے لیے اوپر کی جانب دیکھیے اور سانس کو
روک لیجیے- اس کے بعد آہستہ آہستہ سانس خارج کیجیے اس طرح آپ خود کو بہتر
محسوس کریں گے- |
|