انسان کی قسمت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہوتی ہے آپ کے ہاتھوں کی بند مٹھی میں آپ کی زندگی کے کیا راز پوشیدہ ہیں؟ جانیں

image
 
انسان کی زندگی کی کامیابی درحقیقت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے اس بات کا مطلب کچھ لوگ ہاتھوں کی لکیروں سے لیتے ہیں اور یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ شائد ان کی قسمت کا حال ان کی ہاتھوں کی لکیروں میں پوشیدہ ہے- دست شناسی کے ماہر لوگوں کا یہ ماننا بھی ہے مگر عملی سوچ رکھنے والے افرادکا یہ یقین ہوتا ہے کہ قسمت کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہونے سے مراد وہ محنت ہے جو کہ انسان اپنے ہاتھوں سے کر کے اپنی تقدیر کو بدلتا ہے- انسان کے ہاتھ درحقیقت اس کی شخصیت کا پردہ ہوتے ہیں اور ان ہاتھوں کے مطالعے سے انسان کی شخصیت کے بہت سارے پہلو اجاگر ہو سکتے ہیں- آج ہم آپ کو ہاتھ کی مٹھی بند کرنے کے انداز سے شخصیت کے پوشیدہ پہلوؤں کے مطالعے کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: مٹھی بند کرتے ہوئے انگوٹھے کو اوپر رکھنے والے
آپ ایک بہت ہی توانائی سے بھر پور انسان ہیں اور ہر وقت کچھ نہ کچھ نیا جاننے کی جدوجہد میں رہتے ہیں- نیکی آپ کی فطرت کا حصہ ہے اور آپ برائیوں سے اور گناہوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں آپ بہت ہمدرد فطرت کے حامل ہیں اور دوسروں کی عزت کر کے عزت حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں- آپ کی موجودگی ماحول میں ایک توانائی پیدا کر دیتی ہے اور لوگ آپ کی زير تحت کام کرنا پسند کرتے ہیں-
image
 
2: انگوٹھا اندر کر کے مٹھی بند کرنے والے لوگ
آپ مزاج کے اعتبار سے قدرے سخت ہیں اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا پسند نہیں کرتے ہیں آپ لوگوں میں جلد گھلنے ملنے کے قائل بھی نہیں ہوتے ہیں اور لوگ آپ کے سخت مزاج کو دیکھتے ہوئے آپ سے دور رہنا پسند کرتے ہیں جب کہ حقیقی معنوں میں آپ اندر سے بہت نرم فطرت کے حامل شخص ہیں- آپ کو مسائل کی تہہ تک جا کر ان کے حل کرنے کی صلاحیت حاصل ہے جس کے سبب آپ ایک بہترین منتظم کے طور پر کام کر سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کے اندر یہ صلاحیت بھی موجود ہے کہ آپ لوگوں کو بہت اچھی طرح پہچان لیتے ہیں-
image
 
3: انگوٹھا سائڈ پر رکھ کر مٹھی بند کرنے والے لوگ
آپ اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں آپ بہت عملی اور اپنے اوپر یقین رکھنے والے انسان ہیں آپ کامیابی کے لیے دوسروں کو سہارہ بنانے کے بجائے صرف خود پر یقین رکھتے ہیں- اگرچہ آپ اکثر کام صرف ناکام ہونے کے خوف سے کرنے سے رک جاتے ہیں اور آپ کو اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ کہیں ناکامی آپ کے گلے نہ پڑ جائے اس وجہ سے بہت سارے کام آپ کے ادھورے رہ جاتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ دوستوں کے بہت اچھے اور ہمدرد دوست ہوتے ہیں اور دوستوں کے لیے کسی قسم کی قربانی سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں- اس کے علاوہ آپ صرف اپنے قریبی لوگوں کے علاوہ کسی اور پر یقین نہیں رکھتے ہیں-
image
 
4: مٹھی بند کرتے ہوئے انگوٹھے کو اوپر کی جانب رکھنے والے لوگ
ایسے لوگ جب مٹھی بند کرتے ہیں تو ان کے انگوٹھے کا رخ اوپر کی جانب ہوتا ہے یعنی بالکل سیدھا نہیں ہوتا ہے ایسے لوگ تخیلاتی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں اور بیک وقت کئی آئيڈیاز ان کے دماغ میں چل رہے ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ لوگ ناممکن کو بھی ممکن بنا لیتے ہیں یہ لوگ سیر و تفریح کے شوقین ہوتے ہیں اور ان کو ہر روز نئی سے نئي چیزوں کو ڈھونڈنےکا شوق ہوتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: