میری یہ عادت میرے بالوں کی دشمن! روزمرہ کی 6 عادات جو آپ کے بالوں کو تباہ کردیتی ہیں

image
 
انسان کے سر پر سے روزانہ 50 سے 100 بالوں کا ٹوٹنا یا گرنا ایک عام بات ہے اور اس میں فکر کی کوئی بات بھی نہیں- لیکن جب بہت زیادہ بال ٹوٹنے لگیں اور یہ پتلے اور کمزور محسوس ہونے لگیں تو پھر آپ کو اپنی روزمرہ کی چند عادات پر ضرور غور کرلینا چاہیے- جی ہاں ہماری چند عام عادات ہی درحقیقت ہمارے بالوں کی دشمن ہوتی ہیں-
 
کھانا چھوڑنا
جب آپ کہ جسم میں کیلیوریز کا زیاد کمی ہوتی ہے تو آپ کا جسم ساری توانائی ضروری کاموں جیسے کہ آپ کا دل اور دماغ کی کارکردگی پر خرچ کرنے لگتا ہے اور بالوں وغیرہ کو نظرانداز کردیتا ہے- کھانا چھوڑنے سے آپ کے ہارمون غیر متوازن ہوجاتے ہیں اور یہ اکثر بالوں کو پتلا اور کمزور کرنے کا سبب بنتے ہیں- جبکہ ان کے بدلے نئے بال بھی نہیں آتے- بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہے کہ ایسی غذاؤں کا لازمی انتخاب کریں جن میں پروٹین پایا جاتا ہو- ڈائٹنگ کے نام پر کھانا چھوڑنے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح کیلوریز بہت زیادہ کم ہوسکتی ہیں جو مزید نقصان کا سبب ہوگا-
image
 
بہت زیادہ سورج میں رہنا
جب آپ باہر جاتے ہیں تو، آپ کے بالوں کی لچک اور طاقت پر سورج کی کرنیں منفی اثرات مرتب کرنا شروع کردیتی ہیں۔ طویل وقت تک گرمی اور سورج کی روشنی میں رہنے سے بال اور کھوپڑی خشک ہوجائے گی اور بالوں کے فائبر کو نقصان ہوسکتا ہے، اس کے نتیجے میں بال ٹوٹنا شروع ہوجائیں گے اور آپ بالوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔
image
 
اکثر بالوں کو نہ دھونا
بالوں کی صفائی نہ کرنے اور انہیں نہ دھونے کی عادت چھوڑ دیں۔ کھوپڑی پر موجود گندگی اور تیل جمع ہوجانے سے بالوں کا اگنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر ان باتوں پر دھیان نہ دیا جائے تو یہ اکثر بالوں کے پتلے اور ان کے گرنے کا باعث بنتی ہیں۔ اپنے بالوں کو باقاعدگی سے دھوئیں اور چند دن سے لے کر ہفتے میں ایک بار تو لازمی دھوئیں- تاہم اس بات کا انحصار آپ کے بالوں کی ساخت پر ہوتا ہے-
image
 
بالوں کو نہ تراشنا
بالوں کو باقاعدگی سے تراشا جائے تو یہ صحت مند رہتے ہیں اور پتلے اور کمزور ہونے سے محفوظ رہ سکتے ہیں- باقاعدگی کے ساتھ اگر بالوں کے ایسے کونوں کو جو خراب اور دو موئے ہوجاتے ہیں تراش یا کاٹ دینا چاہیے بصورت دیگر یہ خرابی کھوپڑی تک پہنچ کر بالوں کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے - اگر آپ لمبے اور خوبصورت بال چاہتے ہیں تو لازمی ان کے خراب حصوں کو کاٹیے-
image
 
گرم پانی سے بالوں کو دھونا
گرم پانی بالوں کو خشک بناتا ہے جس سے یہ ٹوٹ کر گرنے لگتے ہیں- اس کے علاوہ گرم پانی سے آپ کے سر موجود جراثیموں کو مزید پھلنے پھولنے میں مدد بھی ملتی ہے- گرم پانی اور شیمپوں مل کر آپ کے بالوں کی جڑوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں- اس لیے اگر بال عزیز ہیں تو گرم پانی سے بالوں کو دھونے سے گریز کیجیے-
image
 
سر میں خارش
سر میں خارش کا احساس کسی انفیکشن ، الرجی یا سوزش کا نتیجہ ہوسکتا ہے - یہ سب بالوں کے لئے نقصان دہ ہیں اور اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر آپ کے بال پتلے اور کمزور ہوسکتے ہیں۔ لیکن جب آپ سر کے اوپری حصے پر کھرچنا شروع کردیتے ہیں تو ، آپ اپنے بالوں کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں، اور اس سے بالوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اس صورتحال سے نجات کے لیے ایسی غذائیں استعمال کریں جو پروٹین کے علاوہ وٹامن اے٬ ڈی اور ای پر مشتمل ہوں-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: