|
|
آج کل سوشل میڈیا کے اس دور میں لوگ نہ صرف طرح طرح کے کھانے بنا کر
لوگوں کو للچاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ان
کھانوں کو کھاتے ہوئے ویڈيوز بناتے ہیں اور اس طرح لوگوں کو ان کھانوں
کی ترغیب دیتے ہیں- ایسے لوگ بڑی مقدار میں کھانا کھا کر لوگوں کے
سامنے ان کھانوں کی اشتہا ظاہر کر کے نہ صرف کھانوں کو پروموٹ کرتے ہیں
اور ان کی تشہیر کرتے ہیں بلکہ اس بات کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں کہ وہ
ایک وقت میں کتنا زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں- |
|
کوریا سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی یو ٹیوبر یانگ سو بن بھی ہیں جن کے وی
لاگ کھانے کی ویڈیوز کی وجہ سے بہت مشہور ہیں مگر بدقسمتی سے اس طرح یانگ
سو بن کو شہرت تو مل گئی مگر اس طرح کی ویڈیوز بنانے کے سبب ان کے وزن میں
بہت اضافہ ہو گیا- |
|
بڑھتے ہوئے وزن کے سبب یانگ سو بن نے فیصلہ کیا کہ اب وہ کھانا کھانے کے
بجائے ایسے وی لاگ بنائيں گی جس میں وہ اپنے اس بڑھے ہوئے وزں کو کم کرنے
کے طریقے بتائيں گی- ایک سال پہلے یانگ سو بن نے وزن کم کرنے کے سفر کو
شروع کیا- |
|
|
|
انہوں نے اپنا یہ سفر مئی 2019 سے شروع کیا اور اس وقت
سے اگست 2020 تک کے ہر ہر لمحے کو انہوں نے ڈاکٹر کے مشوروں کے ساتھ سوشل
میڈیا کا حصہ بنایا- جس میں ان کا وزن 131 کلو گرام سے 86 کلو گرام تک
پہنچا یعنی انہوں نے 500 دنوں میں 45 کلو گرام وزن کم کیا- |
|
اتنے وزن کی کمی نے ان کی زندگی کو یکسر تبدیل کر دیا انہوں نے اپنے اس وزن
کو کم کرنے کے لیے سخت ترین ایکسرسائز اور ڈائٹنگ کا سہارہ لیا اور اس کے
ذریعے تیزی سے وزن کم کیا- انہوں نے اپنے اس سفر کی ایک ویڈیو بھی بنا کر
یو ٹیوب میں اپ لوڈ کی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح
انہوں نے اپنے چہرے اور گردن پر موجود اضافی وزن کو نہ صرف تیزی سے کم کیا
بلکہ وقت کے ساتھ تبدیل کرتے ہوئے ایک موٹی لڑکی سے اسٹائل اور اسمارٹ لڑکی
میں تبدیل کیا- |
|
|
|
یانگ سو بن اپنی تبدیلی سے بہت خوش ہیں اور ان کا یہ ماننا ہے کہ طرز زندگی
میں تبدیلی سے انہوں نے ایک بڑے ٹارگٹ کو حاصل کر لیا ہے اب وہ اس کو
برقرار رکھنے کی کوششیں کر رہی ہیں- |