|
|
خون کا عطیہ دینا ہر معاشرے میں ثواب کا باعث سمجھا جاتا ہے اور وہ لوگ
بہت اچھے سمجھے جاتے ہیں جو کہ بیمار لوگوں کے لیے اپنے خون کا نذرانہ
دیتے ہیں- خون کا عطیہ دینا دوہرے فائدوں کا باعث ہوتا ہے ایک جانب تو
اس سے ثواب ملتا ہے اور دوسری جانب یہ انسان کی اپنی صحت کے لیے بھی
بہت بہتر ہوتا ہے اور کئی بڑی بیماریوں سے بچانے کا سبب ہوتا ہے- |
|
مگر اکیس سالہ گبریلا ایکسمین نامی یہ لڑکی خون کا عطیہ دینے کے باعث نہ
صرف ایک بڑی مشکل میں گرفتار ہو گئی بلکہ اس کے سبب اس کو ساری عمر کی
محتاجی کا بھی تحفہ مل گیا- تفصیلات کے مطابق گبریلا کا تعلق کینیڈا سے ہے
اور اس نے سترہ سال کی عمر میں خون کا عطیہ دیا اس کا مقصد نیک نیتی تھی
مگر اس کی یہ نیکی اس کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی- |
|
جس نرس نے گبریلا کا خون لیا اس نے ورید میں سے خون نکالنے کے بجائے شریان
سے خون نکال لیا خون دیتے ہوئے بازو میں تکلیف کا احساس ہوا مگر چونکہ
گبریلا پہلی بار خون دے رہی تھیں اس وجہ سے وہ یہ سمجھیں کہ ایسا ہی ہوتا
ہوگا جب کہ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل اسٹاف کو ایک دوسرے سے یہ بھی بولتے
ہوئے سنا کہ ان کے خون میں آکسیجن کی مقدار زيادہ ہے- |
|
|
|
خون دینے کے دس سے پندرہ منٹ کے بعد گبریلا کو محسوس
ہوا کہ ان کے دائیں ہاتھ میں سے جان نکلتی جا رہی ہے اور وہ ہاتھ سن ہو رہا
ہے جس کے باعث جب گبریلا معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئیں تو ڈاکٹر نے ان
کا معائنہ کرنے کے بعد سب ٹھیک ہے کہہ کر ان کو واپس گھر بھجوا دیا- |
|
مگر کچھ ہی دنوں میں گبریلا کے بازؤ کی تکلیف میں
اضافہ ہوتا گیا یہاں تک کہ وہ بازو ہلانے سے بھی قاصر ہو گئيں اور ان کے
بازوؤں پر دھبے پڑنے شروع ہو گئے جن کو دیکھ کر وہ ایک بار پھر ہاسپٹل گئيں
جہاں ان کو بتایا گیا کہ ان کی شریان سے اندرونی طور پر مستقل خون جاری ہے- |
|
جس پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کے بازؤ کی سرجری کی تاکہ ان کی شریان سے
نکلنے والے خون کو روکا جائے اور صفائی کی جائے مگر بدقسمتی سے اس دوران ان
کے ہاتھ پر اس کٹی ہوئی شریان نے اتنا برا اثر ڈال دیا تھا کہ وہ ساری عمر
کے لیے معذور ہو گئيں- |
|
|
|
گبریلا کے مطابق جسمانی تکلیف کے ساتھ ساتھ اس تکلیف نے انہیں نفسیاتی طور
پر بہت متاثر کیا اور ان کو یہ لگنے لگا کہ ان کی زندگی برباد ہو گئی ہے ان
کا مستقبل ختم ہو گیا- اپنے مستقبل کی تباہی کے ذمے دار اس بلڈ بنک کے
حوالے سے گبریلا ان کے اوپر کیس کررہی ہے جس نے ان کی زندگی کو ہولناک خواب
بنا دیا ہے- |
|
ہرجانے کا دعویٰ کرنےکے بعد گبریلا اب اس فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ
وہ بلڈ بنک ان کو ان کی زندگی برباد کرنے کا نقصان پورا کرے- |