سوچیے اگر ڈائنوسار واپس آگیا تو! 7 ناپید جانور جنہیں سائنسدان دوبارہ دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دنیا میں اس وقت جتنے جانور موجود ہیں اس سے کہیں زیادہ جانوروں کی مختلف اقسام کا دنیا سے خاتمہ بھی ہوچکا ہے- اس وقت مختلف جانوروں کی کئی اقسام معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں جبکہ سائنسدان ان کی بقا کے لیے کوشاں ہیں- اس کے علاوہ سائنسدان زمانہ قدیم کے جانوروں کی باقیات پر بھی تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان جانوروں کے دوبارہ دنیا میں لوٹ آنے کی خواہش رکھتے ہیں- تاہم یہ اس خواہش کی تکمیل بظاہر تو ناممکن لگتی ہے البتہ یہ سائنسدان دنیا سے ناپید ان جانوروں سے متعلق آئے روز کوئی نہ کوئی انکشاف ضرور کرتے ہیں- مندرجہ ذیل میں چند ایسے معدوم جانوروں کا ذکر کیا جارہا ہے جن کی واپسی میں سائنسدانوں کی گہری دلچسپی ہے-
 
Woolly mammoth
یہ دیوقامت جانور 4 ہزار سال قبل مشرقی ایشیاﺀ میں پایا جاتا تھا- اس جانور کی لمبائی 11.2 فٹ تھی جبکہ 6 ٹن تک ہوا کرتا تھا- اس جانور کا تعلق اس وقت دنیا میں موجود افریقی ہاتھی کی ایک قسم سے تھا-
image
 
Quagga
یہ جانور 19ویں صدی کے اختتام تک جنوبی افریقہ میں پایا جاتا تھا- زیبرا سے مشابہہ اس جانور کا تعلق بھی زیبرا کی ہی ایک قسم سے ہے- اس جانور کی لمبائی 8 فٹ 5 انچ جبکہ اونچائی 4 فٹ 5 انچ تک ہوتی تھی-
image
 
Elephant bird
دنیا سے ناپید ہونے والا جانور مڈغاسکر میں پایا جاتا تھا اور اس کا تعلق کیوی کے خاندان سے تھا- اس جانور کا وزن 1600 پونڈ جبکہ اونچائی 9.8 فٹ تک ہوتی تھی-
image
 
Baiji (Chinese river dolphin)
یہ تصویر اس مچھلی کی آخری تصویر ہے جو 2002 میں ہلاک ہوئی- چینی سفید ڈولفن کی قسم سے تعلق رکھنے والی یہ مچھلی چین کے دریاؤں میں پائی جاتی تھی- اس میں نر 7.5 فٹ تک لمبی جبکہ مادہ 8 فٹ 2 انچ تک لمبی ہوسکتی تھی-
image
 
Glyptodont
یہ عجیب اور گول مٹول جانور 7 سے 8 ہزار سال قبل شمالی اور جنوبی امریکہ میں پایا جاتا تھا- اس جانور کی لمبائی 12 فٹ جبکہ اونچائی 1.5 فٹ ہوتی تھی- اس جانور کا تعلق armadillos کی ایک قسم سے تھا-
image
 
Dodo
یہ ایک ایسا پرندہ تھا جو اڑ نہیں سکتا تھا اور موریشیس میں پایا جاتا تھا- یہ پرندہ 17ویں صدی تک ہی اپنا وجود قائم رکھ سکا- اس پرندے کی اونچائی 3.3 فٹ تک ہوتی تھی جبکہ اس کا تعلق Nicobar کبوتر کے خاندان سے تھا-
image
 
Tasmanian tiger
نیو گینیا اور آسٹریلیا کے جنگلات میں پائے جانے والے اس ٹائیگر کی لمبائی 39 انچ سے 51 انچ تک ہوتی تھی جبکہ اونچائی 24 انچ تک- اس جانور کا خاتمہ 20ویں صدی میں ہی ہوا ہے- اس جانور کا تعلق Tasmanian devil کے خاندان سے تھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: