مجھے ڈر لگتا ہے! اپنے بچے کے اندر سے اندھیرے کا خوف کیسے ختم کریں؟

image
 
اندھیرے کا خوف ایک ایسا خوف ہے جو اکثر بچوں میں پایا جاتا ہے- اور اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے کہ بچے اس خوف کی وجہ سے اپنے ذہن میں ایک بلا کا تصور قائم کرلیتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اپنے بستر کے نیچے خوفناک سائے محسوس ہوتے ہیں- لیکن چند طریقہ کار اپنا کر آپ اپنے بچے میں موجود اس خوف کو ختم کرسکتے ہیں-
 
بچے کی بات غور سے سنیں
اپنے بچے کے اندر موجود اندھیرے کے خوف کو سنجیدگی کے ساتھ سمجھیں اور ان کی بات کو غور سے سنیں- بچے کی تسلی کے لیے صرف واجبی انداز میں بستر کے نیچے جھانک کر یہ کہنا کہ “ کچھ بھی نہیں ہے“ کافی نہیں ہے- اس طرح بچے یہ سمجھتے ہیں کہ واقعی کوئی بلا اپنا وجود رکھتی ہے- بچے سے پوچھیں کہ اسے کیا چیز خوفزدہ کرتی ہے اور یہ ظاہر کریں کہ آپ ان کے خوف کو سمجھتے ہیں- آخر میں ، انہیں یقین دلائیں کہ وہ محفوظ ہیں اور اگر وہ دوبارہ خوف محسوس کرتے ہیں تو آپ ان کے لئے حاضر ہوں گے۔
image
 
اپنے بچے کی تعریف کریں
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مثبت الفاظ ہمارے سوچنے کے انداز کو بدل سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ خود کو کوئی مثبت بات بتاتے ہیں تو، آپ اس پر یقین کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بچے کو بتائیں کہ وہ بہادر ہیں اور اندھیرے کے خوف کا سامنا کرنے پر ان کی تعریف کریں۔ اس سے آپ کو بچے کے اندر سے اندھیرے کا خوف ختم کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے-
image
 
نائٹ لائٹس سے کھیلیں
بہت سی تخلیقی نائٹ لائٹس ہیں جو آپ کے بچے کو آرام اور سلامتی کا احساس فراہم کرسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر جانوروں، اسٹار پروجیکٹروں، یا اسٹیک آن پش لائٹس کی شکل میں نائٹ لائٹس ہیں جو آپ کو رات کے وسط میں باتھ روم جانے کی ضرورت ہو تو اپنے بچے کے کمرے یا اپنے گھر کے اندر آس پاس رکھ سکتے ہیں۔تاہم یہ بھی یقینی بنائیں کہ اگر آپ عام لیمپ استعمال کررہے ہیں تو یہ خوفناک سائے نہیں ڈالتا ہے ورنہ بچہ مزید خوف میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ ایک چیز واضح رہے کہ لئے ان آلات کی چمک نیند میں مداخلت پیدا کرسکتی ہے۔
image
 
اندھیرے کمرے کو کھیل کے میدان میں تبدیل کیجیے
آپ کا بچہ اندھیرے کو خوفناک اور خطرناک چیز کے طور پر دیکھ سکتا ہے، لیکن آپ اپنے کمرے کے دیکھنے کے انداز کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اپنے ہاتھوں کی مدد سے سائے کی صورت میں دیوار پر مختلف چیزوں کی اشکال بنا سکتے ہیں اور بچے کا دماغ بدل سکتے ہیں- اس کے علاوہ بچے کو ایسے بریسلٹ دے سکتے ہیں جو اندھیرے میں چمکتے ہیں- اس کے بعد ہی آپ کے بچے اندھیرے کو کسی ایسی چیز سے جوڑنا سیکھیں گے جو تفریح سے بھرپور ہو۔
image
 
صرف 10 سیکنڈ پر مبنی یہ طریقہ آزمائیں
آپ کے بچہ کی اندھیرے سے خوفزدہ ہونے کی وجہ دراصل اندھیرہ نہیں ہوتا بلکہ اس اندھیرے میں اس کی منتقلی ہوتی ہے۔ جب آپ اچانک لائٹ بند کردیں تو، آپ کی آنکھیں چند سیکنڈ کے لئے اندھی ہوجاتی ہیں کیونکہ انہیں ماحول سے مطابق پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہی وہ سیکنڈ ہوتے ہیں جب آپ کا بچہ خوفزدہ ہونے لگتا ہے۔ ایک ایسی تدبیر ہے جس کی مدد سے آپ اپنے بچے کو اندھیروں میں آسانی سے ایڈجسٹ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ انھیں آنکھیں بند کرنے کو کہیں جبکہ لائٹس جل رہی ہوں۔ اس کے بعد لائٹس بند کردیں، اپنے بچے کی آنکھوں پر ہاتھ رکھیں اور ان سے اپنے ساتھ 10 تک گنتی گننے کو کہیں۔ اب ان سے آنکھیں کھولنے کو کہیں۔ اب جب وہ ایسا کرتے ہیں تو، کمرے میں اتنا اندھیرہ محسوس نہیں کرتے ، جتنا انہیں روشنی کے ساتھ محسوس ہوتا۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: