|
|
اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کے اندر ایسے ایسے معجزات اور حقائق پوشیدہ رکھے
ہیں جن تک پہنچنا اور سمجھنا انسانی عقل سے باہر ہے- مگر اس کے باوجود
انسان اپنی فطرت میں علم کی پیاس رکھتا ہے لہٰذا وہ ہر وقت کچھ نہ کچھ
جاننے کی کوشش میں لگا رہتا ہے اور نت نئی ایجادات اور حقائق سے نہ صرف خود
آگاہ ہوتا ہے بلکہ اپنے جیسے دوسرے انسانوں کو بھی ان کے بارے میں بتاتا ہے-
ایسے ہی کچھ حقائق سے ہم آپ کو آج آگاہ کریں گے- |
|
1: دنیا کی گردش کو سست کر دینے والا ڈیم
|
دنیا کے سب سے بڑے ڈيم کی تعمیر اس وقت چین میں جاری ہے جس کا نام تھری
گارجیز ڈیم ہے اس ڈیم کو اس سیارے کا سب سے زیادہ متنازعہ ڈیم قرار دیا جا
رہا ہے- یہ ڈیم 7661 فٹ لمبا اور600 فٹ بلند ہے اور اس کی تعمیر کے لیے
اتنی اسٹیل درکار ہوگی جتنی اسٹیل 60 ایفل ٹاور بنانے کے لیے درکار ہو سکتی
ہے اس ڈیم کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس کے تیار ہونے کے بعد اگر اس کو
پانی سے پورا بھر دیا گیا تو وہ دنیا کی گردش کو بہت معمولی مگر کم ہونے کا
باعث بن سکتا ہے- |
|
|
2: دنیا کا سست ترین
جانور |
دنیا کا سست ترین جانور امریکہ میں پایا جانے والا سلوتھ
ہے یہ اتنا سست جانور ہے کہ اس کو اپنی غذا کو بھی ہضم کرنے میں سولہ دن کا
عرصہ درکار ہوتا ہے اور ایک عام سے روڈ کو پار کرنے میں اس کو گھنٹوں لگ
جاتے ہیں- یہ اتنے سست ہوتے ہیں کہ ان کے اوپر کائی یا چھوٹے پودے بھی اگ
جاتے ہیں اور یہ حرکت نہیں کرتے ہیں- |
|
|
3: ڈریکولا طوطے |
ڈریکولا کا نام ذہن میں آتے ہی خونخوار چیز کا خیال ذہن
میں آتا ہے مگر ڈریکولا کہلائے جانے والے یہ طوطے خونخوار نہیں ہیں بلکہ ان
کو ان کی ظاہری شکال کی وجہ سے ڈریکولا کہا جاتا ہے- ان کا قد 18 انچ تک
ہوتا ہے اور ان کی دم سیاہ رنگ کی ہوتی ہے جب کہ سینے پر سیاہ رنگ کے پر
اور پیٹ پر سرخ پر ہوتے ہیں اس کی چونچ ڈریکولا کے دانتوں جیسی ہوتی ہے جس
کے سبب اس کو ڈریکولا طوطا کہتے ہیں ان طوطوں کی پسندیدہ غذا انجیر ہوتی ہے- |
|
|
4: دماغ کو اینٹینا بناؤ
|
اگر آپ کے پاس گاڑی کی اسمارٹ کیز ہیں اور آپ گاڑی کو ان
لاک کرنا چاہتے ہیں تو امریکہ کے سلیکون ویلی کے ریڈیو انجینئير ٹم پوزر کے
مطابق اگر ان چابیوں کو ٹھوڑی کے قریب لے جا کر گاڑی کو ان لاک کریں تو ان
اسمارٹ کیز کی رینچ کو دماغ اینٹینے کے طور پر کام کرتے ہوئے بڑھا دے گا
اور اس سے ان چابیوں کی رینج میں اضاقہ ہو جائے گا- |
|