|
|
سردی کے موسم کے آتے ہی گرم کپڑوں کا استعمال شروع ہو
جاتا ہے سوئیٹر، جیکٹ جرابیں وغیرہ یہ سب چیزیں گرم ہونے کے ساتھ بھاری بھی
ہوتی ہیں اور ان کو دھونا کسی صورت بھی آسان نہیں ہوتا ہے جب کہ آج کل کے
دور میں جب کہ کرونا وائرس کے سبب باہر سے آنے پر جیسے ہاتھ دھونا ضروری ہے-
اسی طرح اپنے کپڑوں کو بھی جراثیموں سے پاک کرنا بھی ضروری ہوتا ہے گرمی کے
کپڑوں کو تو ہر بار دھو کر استعمال کیا جاتا ہے مگر سردی کے کپڑوں کو بار
بار نہیں دھویا جا سکتا ہے اس لیے ان کا ڈس انفیکٹ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے
تاکہ محفوظ رہا جا سکے اس حوالے سے کچھ خاص باتیں آج ہم آپ کو بتائيں گے - |
|
1: استعمال شدہ جیکٹ اور
سوئٹر علیحدہ رکھیں |
باہر سے آنے کے بعد گھر میں آنے کے بعد جب آپ جیکٹ اور
سوئٹر اتارتے ہیں تو کوشش کریں کہ اس کو صاف اور غیر استعمال شدہ کپڑوں میں
مکس نہ کریں اور کھلی ہوا دار جگہ پر ایسی ٹانکنے کی جگہ بنا لیں جہاں پر
ان کپڑوں کو ہینگر پر لٹکایا جا سکے ۔ |
|
2: جراثیم کش اسپرے کریں
|
جس طرح باہر سے آنے کے بعد آپ اپنے ہاتھوں کو اور جسم کے
دوسرے حصوں کو اسپرے کے ذریعے جراثیم سے محفوظ کرتے ہیں اسی طرح ان جیکٹ
اور سوئٹرز کو بھی ہینگ کرنے سے پہلے ان پر اسپرے کر لیں- اس سے ایک جانب
تو یہ جراثیم سے محفوظ ہو جائيں گے دوسری طرف ان میں وہ بو بھی نہیں ہو گی
جو سردی کے کپڑوں میں عام طور پر ہو جاتی ہے- |
|
|
3: ویلوٹ کے کپڑوں کو
صاف کرنے کے لیے |
جیکٹ وغیرہ اور سوئٹر کو تو باہر ہینگ کیا جا سکتا ہے
مگر ویلوٹ اور دیگر نازک کپڑے باہر نہیں لٹکائے جا سکتے ہیں تو ان کپڑوں کو
اس جگہ پر لٹکا لیں جہاں پر آپ گرم پانی سے شاور لیتے ہیں اس سے بھاپ کے
سبب ان کپڑوں کو جراثيم سے کسی حد تک پاک کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ اس کے
اوپر سے باہر کا گرد و غبار بھی صاف ہو جاتا ہے- |
|
4: کپڑے دھوتے ہوئے بہت
گرم پانی کا استعمال نہ کریں |
کپڑے دھوتے ہوئے سب سے پہلے کپڑوں کی درجہ بندی کر لیں
اونی کپڑوں کو دیگر موٹے کپڑوں کے ساتھ نہ دھوئيں- اس کے علاوہ بہت گرم
پانی کا استعمال نہ کریں کیوں کہ زیادہ گرم پانی کی وجہ سے اونی کپڑے لٹک
جاتے ہیں اس کے علاوہ اونی کپڑوں کے ساتھ دیگر موٹے کپڑے نہ دھوئيں- |
|
|
|
5: سردی کے کپڑوں کو
دھوپ لگوانا |
سردی کے بھاری کپڑوں کو اگر دھوپ باقاعدگی سے دھوپ
لگوائی جاۓ تو ان کو بار بار دھونے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے بلکہ ان کے اندر
پیرا ہونے والی بو دھوپ لگنے کے باعث دور ہو جاتی ہے اور اس کو بغیر دھوئے
بھی استعمال کیا جا سکتا ہے- |