کلر سیداں کے نواحی علاقہ جات کو گیس فراہم کی جائے

اس میں کوئی شک نہیں کہ تحصیل کلر سیداں میں ایم این اے صداقت علی عباسی کی طرف سے ترقیاتی کاموں کاآغاز ہو چکا ہے جن میں سر فہرست کلرسیداں کا پل ہے جو ایک انتہائی خطر ناک صورتحال اختیار کر چکا تھا اب اس کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے قانون گی ساگری میں بھی ترقیاتی کام ہو چکے ہیں اور جاری بھی ہیں اس کے علاوہ بھی حلقہ بہت سے ترقیاتی کام جاری ہیں بہت سی جہگوں پر روڈ کی حالت بہت خراب ہے جن میں سر فہرست شاہ باغ سے نوتھیہ روڈ جس پر سے گزرنا اس وقت محال ہو چکا ہے مذکورہ ایک روڈ کی حالت زار دیکھ کر عوام علاقہ مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور وہ یہ تصور کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ہمارے ایم این اے کی کارکردگی بلکل صفر ہے امید کی جاتی ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب اس علاقہ میں تمام مطلوبہ ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے مگر ترقی کے اس دور میں یہ علاقہ ایسی سہولت سے محروم ہے جن کے بغیر زندگی بہت دشوار ہوگئی ہے وہ گیس ہے جو علاقہ بھر کا متفقہ اور درینہ مطالبہ ہے اور ہر طرف سے ایک آواز سنائی دے رہی ہے کہ ہمیں سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے گیس ایک بنیادی ضرورت ہے یہ علاقہ تقریبا غریب لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد سے بھرا پڑا ہے ہماری خواتین ایندھن کے حصول کے لیے بہت مشکل سے دوچار ہیں ہر گھر کی کل آمدنی کا چوتھائی حصہ صرف ایندھن کے حصول پر ضائع ہوجاتا ہے جس کے باعث غریب لوگوں کا گزرا انتہائی مشکل سے ہوتا ہے آج بھی اس علاقہ کی خواتین کی زیادہ تر تعداد ایندھن کی ضروریات کو پورا کر نے کے لیے جنگلوں کا رخ کرنے پر مجبور ہے دیہات میں آج بھی خواتین جانوروں کے گوبر سے گزار چلا رہی ہیں جو کہ نہایت ہی مشکل اور خلاف صحت عمل ہے کلر سیداں سے بہت سے علاقوں میں بہت عرصہ پہلے کچھ دیہات میں گیس فراہم کی گئی تھی جس کے بعد ہونے تو یہ چاہیے تھا کہ اس بنیادی سہولت کی فراہمی کو مزید علاقوں تک پھیلایا جاتا مگر بد قسمتی سے معاملات اسی جگہ پر لٹک کر رہ گئے اور باقی ماندہ دیہات کے عوام کی نظریں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب مرکوز ہیں کہ کب وہ ہم غریبوں کے لیے گیس کا اعلان کریں گے اب چونکہ سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی طرف سے پورے تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کے لیے جو گیس فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا اس پر عملدرآمد جاری ہے اور ان علاقون میں گیس کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس اعلان سے کلر سیداں تحصیل کی چھ یونین کونسلز کے عوام بھی مستفید ہونگے باقی کلر سیداں شہر میں گیس پہلے سے ہی موجود ہے ایم سی کے کچھ دیہات اور صرف تین یونین کونسلز بشندوٹ ، گف اور غزن آباد بچتی ہیں جن میں گیس کی فراہمی ابھی تک ممکن نہ ہوسکی ہے بلکہ یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ تحصیل کلر سیداں کا ایک چھوٹا سے ٹکڑا بقایا رہ جاتا ہے جہاں گیس کے حوالے سے کوئی بھی تجاویز زیر غور نہیں ہیں یونین کونسل غزن آباد ایک ایسی یونین کونسل ہے جو بلکہ ایک سیدھ میں واقع ہے اس کے سب سے پہلے موضع تریل میں گیس کافی عرصہ پہلے لگ چکی ہے اور اب اس کے سب سے آخری موضع بھونی کے بلکل ساتھ بھو ن گاؤں میں بھی اس وقت کے وفاقی وزیر گیس و پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے گیس فراہمی کا اعلان کر دیا تھا اس اعلان پر بھی تھوڑا بہت کام جاری ہے اور وہاں پر سروے وغیرہ بھی شروع کر دیا گیا ہے لہذا اب ان درمیانی موضع جات میں گیس فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے تحصیل کلر سیداں کا تمام علاقہ اپنے قائد چوہدری نثارعلی خان پر فخر کرتاہے اور ہر الیکشن میں پہلے سے بڑھ کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اب وہ اپنے قائد سے یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ بہت جلد ان کے لیے یہ اعلان کر دیا جائے گا ان علاقوں میں اور بھی مسائل موجود ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم مسئلہ گیس کا ہے جس کے حل ہونے کا عوام علاقہ شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ کب ان کے قائد ایم این اے صداقت علی عباسی ان کا دیرینہ مطالبہ کے حل کے لیے کلر سیداں میں آکر اعلان کریں گے جس سے این اے 57 اور پی پی 7کے عوام کے پر زور مطالبہ کی تکمیل ہوگی اور جس سے حقیقی معنوں میں کلر سیداں دیگر تحصیلوں سے زیادہ ترقی یافتہ ہو جائے گا اور جو یونین کونسلز گیس جیسی سہولت سے محروم ہیں وہ دوسری یونین کونسلز کے ہم پلہ ہوجائیں گی اور حلقہ میں ایم این اے صداقت علی عباسی کی کارکردگی سے عوام علاقہ بلکل مطمئن ہو جائیں گئے
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 169393 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.