|
|
ہر مہینے میں ماہواری کے دن کسی بھی خاتون کی زندگی کے
لیے مشکل ترین دن ہوتے ہیں جن میں ان کا سامنا درد ، موڈ کے اتار چڑھاؤ اور
تھکن اور سستی سے پڑتا ہے اور اس حالت کا سب سے بدترین پہلو یہ ہوتا ہے کہ
یہ حالت ہر مہینے دہرائی جاتی ہے جو کہ کسی بھی عورت کی مشکلات کو مزيد
بڑھا بھی دیتی ہے- لیکن اگر اس وقت کی مؤثر تیاری پہلے سے کر لی جائے تو ان
دنوں کی مشکلات میں کمی کی جا سکتی ہے اس لیۓ ان دنوں میں خواتین کو خصوصی
طور پر اپنی غذا کی احتیاط کرنی چاہیے اور بتائی گئی چیزوں کو اپنی غذا کا
حصہ بنانا چاہیے اس سے ان کو ماہواری کے دنوں کی تکلیف کا سامنا کرنے میں
آسانی ہو سکتی ہے- |
|
1:کینو کا استعمال |
کینو کے رس میں سٹرس موجود ہوتا ہے جو کہ انسان کو دباؤ
کی صورتحال میں سامنا کرنے میں مدد دیتا ہے جدید تحقیق کے مطابق جو خوتین
اپنی غذا میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کا استعمال زیادہ کرتی ہیں انہیں ماہواری
کے دنوں میں کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیوں کہ کیلشیم دماغ کو پر
سکون رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جب کہ وٹامن ڈی کا استعمال جسم کے
مختلف خامروں کے افراز کو کنٹرول کرتا ہے جو کہ انسانی موڈ پر اثر انداز
ہوتے ہیں- اس وجہ سے ان دنوں میں کینو یا دیگر رس دار پھلوں کا استعمال بہت
مفید ثابت ہو سکتا ہے اگر آپ ایسے پھلوں کا استعمال نہیں کر سکتی ہیں تو ان
دنوں میں دہی کا کھانا بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے- |
|
|
2: گندم کی روٹی کا
استعمال |
ویسے تو گندم کی روٹی عام طور پر ہماری غذا کا حصہ ہوتی
ہے مگر ان دنوں میں اس کا استعمال بطور دوا بھی کیا جا سکتا ہے کیوں کہ
گندم میں میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ پٹھوں کے درد میں آرام
پہنچاتی ہے جب کہ اس میں موجود وٹامن بی اور ای تھکن اور سستی کو دور
بھگاتی ہے- ان دنوں میں سفید آٹے کو استعمال کرنے کے بجائے چکی کے آٹے کا
استعمال فائبر کی موجود گی کے سبب زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے- |
|
|
3: کافی |
سردی کے موسم میں کافی ایک مثالی مشروب ہے مگر ماہواری
کے دنوں میں درد کی لہروں کے خاتمے کے لیے یہ بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے ایک
بڑا مگ کافی جسم میں کیفین کی اتنی مقدار کو داخل کر دیتا ہے جس کے سبب درد
کی لہروں کا مقابلہ کرنے کے لیے جسم کو فاضل توانائی حاصل ہو جاتی ہے- |
|
|
4: چائے |
اگر آپ کافی کی کرواہٹ برداشت نہیں کر سکتی ہیں تو اس
صورت میں آپ کے پاس چائے کی صورت میں ایک بہترین متبادل موجود ہے جس کو
دودھ کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی پیا جا سکتا ہے- اگر آپ کو درد کے ساتھ
متلی بھی محسرس ہو رہی ہے تو اس صورت میں ادرک والی چائے آپ کی ان تکالیف
کے لیے بہت بہتر ثابت ہو سکتی ہے اور آپ کی سستی کا خاتمہ کر کے آپ کو چاک
و چوبند بنا سکتی ہے- |
|
|
5: کیلے |
کیلے وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں
اس وجہ سے ماہواری کے دنوں میں کیلے کھانے سے ایک جانب تو فلو بہتر ہوتا ہے
اس کے علاوہ درد اور متلی سے بھی نجات ملتی ہے- |
|