بلڈ پریشر کا ہائی ہونا خطرناک ہوسکتا ہے لیکن جسم کے ان حصوں کے مساج سے بلڈ پریشر کو نارمل کریں

image
 
ہائی بلڈ پریشر کو ایک چھپا دشمن قرار دیا جاتا ہے یہ بہت ساری دیگر بیماریوں کا سبب بھی ہوتا ہے اس بیماری کے مریض تاعمر پرہیز کے ساتھ ساتھ دواؤں کا استعمال بھی کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود کسی بھی وقت یہ ایک دم ہائی ہو سکتا ہے جو کہ انسانی جان کے لیۓ خظرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔ جس کا اندازہ فوری طور پر ہونے والے سر درد اور چکر آنے سے لگایا جا سکتا ہے آج ہم آپ کو جسم کے کچھ پریشر پوائنٹ کے مساج کے طریقے بتائيں گے جن کو آزما کر بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کو کنٹرول بھی کیا جا سکتا ہے-
 
ایل وی 3 کا مساج
یہ پوائنٹ پیر کی بڑی انگلی اور دوسری انگلی کے درمیان موجود ہوتا ہے جس کو لیور 3 بھی کہا جاتا ہے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اس جگہ کا مساج اہم کردار ادا کرتا ہے اس پوائنٹ کو ایک منٹ تک دبا کررکھیں اور اس کے بعد ہلکے ہاتھوں سے ان جگہ پر پانچ منٹ تک مساج کریں اس سے نہ صرف بلڈ پریشر کم ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ماہواری کے دنوں میں ہونے والے درد میں اور جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والے دردوں میں بھی کمی واقع ہو گی -
image
 
ایل آئی 4
یہ مقام انسان کے ہاتھ کے انگوٹھے اور دوسری انگلی کے درمیان میں واقع ہے اس کو چھوٹی آنت کا مقام بھی کہتے ہیں اس جگہ کو دبانے سے اور اس جگہ پر مساج کرنے سے ایک جانب تو بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ انسان کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور گلے میں ہونے والے شدید درد سے بھی افاقہ ملتا ہے-
image
 
پی سی 6
یہ پوائنٹ بازو کے اندر کی جانب ہوتا ہے اور یہ پوائنٹ دل سے جڑا ہوتا ہے ہاتھ سے تین انگلی کے فاصلے پر بازو پر اندر کی جانب یہ پریشر پوائنٹ موجود ہوتا ہے جہاں کا مساج دوران خون کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے اس کے علاوہ سر درد اور نظام ہاضم میں ہونے والی کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں بھی اس جگہ کے مساج سے افاقہ ہوتا ہے -
image
 
جی بی 20
یہ سر کے پچھلی جانب ریڑھ کی ہڈی کے دونوں جانب موجود ہوتا ہے اس پریشر پوائنٹ کا تعلق انسان کے پتے سے ہوتا ہے اس پریشر پوائنٹ کو ایکٹو کرنے کے لیۓ ان دونوں جگہوں کو ایک منٹ تک دبانا ہوتا ہے اس کو دباتے ہوۓ ہاتھوں کے دباؤ کو ہلکا رکھیں اس سے بلڈ پریشر کے بڑھنے کے نتیجے میں ہونے والے سر درد سے افاقہ ہوتا ہے اور بینائی بھی بہتر ہوتی ہے-
image
 
جی وی 20
یہ پوائنٹ سر کے بالکل درمیان میں واقع ہوتا ہے اور اس کا تعلق انسان کے اعصاب سے ہوتا ہے اس جگہ کو ایک منٹ تک دبانے کی صورت میں دماغ کو اور اعصاب کو آرام ملتا ہے جس سے بلڈ پریشر قدرتی طور پر کم ہوتا ہے-
image
 
یاد رہے !
یہ مساج اسی وقت فائدہ دے سکتے ہیں جب کہ دوا کا استعمال بھی ساتھ میں کیا جاۓ صرف ان مساج کے طریقوں سے عارضی طور پر تو بلڈ پریشر کو کم کیا جا سکتا ہے لیکن یہ مستقل حل نہیں ہے اس وجہ سے دوا کے ساتھ ساتھ ان کا استعمال کیا جاۓ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: