صبح سویرے نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے 7 ایسے فائدے حاصل ہوسکتے ہیں جن سے دوسرے افراد محروم ہیں

image
 
زیتون کے پودے کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس کا ذکر قران میں بھی موجود ہے اس وجہ سے زمانہ قدیم سے ہی اس کا استعمال حسن و صحت کے مقصد کے لیے کیا جاتا رہا ہے- مگر تحقیق کے سبب ہر نئے روز کے ساتھ اس کے نت نئے فائدے سامنے آتے جارہے ہیں- اس حوالے سے حالیہ تحقیق کے مطابق کچھ نئے انکشافات ہوئے جس کے مطابق صبح نہار منہ ایک چمچ زیتون کے تیل کو پینے سے صحت کو کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں ان کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: جلد کو بہتر بناتا ہے
زیتون کا تیل ہمیشہ سے میک اپ کی اشیا کا لازمی جز رہا ہے کیوں کہ اس کا استعمال جلد پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جب کہ ایک چمچ نہار منہ زیتون کے تیل کے استعمال سے جلد پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں- اس سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور جلد پر موجود ہر طرح کے داغ دھبے صاف ہو جاتے ہیں جلد پر موجود کسی بھی قسم کے انفیکشن یا سوجن کے خاتمے میں بھی یہ اہم کردار ادا کرتا ہے-
image
 
2: وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے
جدید تحقیقات کے مطابق وہ تمام غذائيں جن میں زیتون کا تیل موجود ہوتا ہے جسم پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں اور صبح نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے- 180 افراد پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق وہ افراد جنہوں نے مستقل طور پر اپنی غذا میں زيتون کے تیل کا استعمال کیا ان کا وزن دوسرے افراد کے مقابلے میں کم ہوا -
image
 
3: دماغی صلاحیتوں میں اضافہ
 دماغ کے خلیات کے درمیان اکثر پلاک بن جاتا ہے یہ پلاک الزائمر کی بیماری کا باعث ہوتا ہے جب کہ زیتون کے تیل کو صبح نہار منہ استعمال سے نہ صرف یہ پلاک دور ہوتا ہے بلکہ مزيد بننے سے بھی روکتا ہے- اس وجہ سے جو افراد اس تیل کا استعمال کرتے ہیں ان کی یاداشت بہتر ہوتی ہے اور دماغی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے-
image
 
4: ہڈیوں کے لیے مفید
عام طور پر صبح اٹھنے کے بعد اکثر افراد کو پٹھوں میں کھنچاؤ کی تکلیف ہوتی ہے- ایسے افراد کے لیے نہار منہ زيتون کے تیل کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے- اس کے علاوہ جوڑوں کے درد کے مریض بھی زیتون کے تیل کا استعمال مچھلی کے تیل کے ساتھ ملا کر کر سکتے ہیں- اس سے ان کے جوڑوں کے درمیان موجود سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے اور اومیگا 3 کی موجودگی جوڑوں کے درد کی کمی کا بھی سبب بنتی ہیں-
image
 
5: سوزش کا خاتمہ کرتا ہے
انسانی جلد ایک محافظ کے طور پر جسم کو بیرونی خطرات سے بچاتی ہے لیکن اس پر بیرونی اثرات کے سبب یہ خشکی کا شکار ہو کر پھٹنے لگتی ہے یا پھر اس میں سوزش آجاتی ہے جو کہ شدید تکلیف کا باعث بھی ہو سکتے ہیں- اس صورتحال میں زیتون کے تیل کا استعمال جلد کے لیۓ بہت مفید ثابت ہوتا ہے اور زخموں کو بھرنے اور سوزش کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-
image
 
6: معدے کے لیے مفید
انسانی معدے میں اچھے اور برے دونوں طرح کے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں اچھے بیکٹیریا ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں جب کہ برے بییکٹیریا معدے کی دیواروں میں زخم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں- اس صورت میں نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے ایسے خطرناک بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے اور اندرونی السر کو ختم ہونے میں مدد ملتی ہے-
image
 
7: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے
ذیابطیس کی بیماری میں مبتلا افراد اگر زيتون کے تیل کو اپنی غذا میں شامل کر لیں تو اس سے ان کے شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں نہ صرف مدد ملتی ہے بلکہ اس کے استعمال سے صحت مند انسان کے ذیابطیس میں مبتلا ہونے کے خطرے میں 30 فی صد تک کمی واقع ہوتی ہے -
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: