اس نے مجھے قبول نہیں کیا۔۔۔شوبز میں کس نے کس کا رشتہ قبول کرنے سے انکار کیا

image
 
کہتے ہیں محبت کی کوئی منزل نہیں ہوتی اور اکثر لوگوں کو وہ منزل ملتی بھی نہیں ۔۔۔شادی کا پڑاؤ جب بھی محبت کی ناؤ میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی تو یہ پڑاؤ کامیاب ہوجاتا ہے اور کبھی آغاز میں ہی اسے ٹھکرا دیا جاتا ہے۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے شادی کے لئے کسی کو چنا لیکن ان کی آفر کو ٹھکرا دیا گیا-
 
فخر عالم
گلوکار اور میزبان فخر عالم نے کچھ عرصہ اداکاری بھی کی اور وہ اس وقت پائلٹ کی حیثیت سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔ان کی شادی بھی ہوچکی ہے اور وہ کافی خوش بھی ہیں اپنی زندگی میں۔۔۔لیکن ایک دور ایسا تھا جب انہوں نے مشی خان کو شادی کے لئے پرپوز کیا اور وہاں سے اس رشتہ کو مسترد کردیا گیا۔۔۔فخر عالم نے اس بات کو کافی دل پر لیا لیکن پھر وقت کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ماضی کا حصہ بن کر رہ گئی۔۔۔
image
 
فرح خان
بالی وڈ کی ڈانس ڈائریکٹر اور میزبان فرح خان کی دوستی اپنے ساتھ کام کرنے والے ڈائریکٹر کرن جوہر سے کافی گہری ہے اور ان دونوں کی دوستی کی باقاعدہ مثالیں بھی دی جاتی ہیں۔۔۔لیکن ایک شو میں فرح نے بتایا کہ ایک دور ان پر آیا تھا جب انہوں نے کرن جوہر کو شادی کی آفر ہی کردی تھی ۔۔۔کیونکہ انہیں لگا تھا کہ شادی دوست سے کرنی چاہئے۔۔۔لیکن کرن نے ہنستے ہنستے وہ آفر مسترد کردی۔۔۔
image
 
میکال ذوالفقار
اداکار اور ماڈل میکال ذوالفقار اور اداکارہ زارا شیخ کی آپس میں بہت گہری دوستی تھی اور ایک وقت تھا جب ان دونوں کے حوالے سے شادی کی خبریں بھی گردش کرنے لگیں۔۔۔دوستی محبت میں بدل گئی لیکن ہوا کچھ یوں کہ میکال نے اس رشتہ کو مسترد کردیا۔۔۔اور کسی اور لڑکی سے شادی کرلی۔۔۔ان دونوں کے درمیان کچھ باتوں پر بن نا پائی اور آج میکال کی دو بیٹیاں ہیں اور زارا شیخ کی ابھی بھی شادی نہیں ہوئی۔۔۔کچھ عرصہ قبل میکال کی اپنی بیوی سے بھی علیحدگی ہوگئی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: