ان کی ناک کٹ گئی ۔۔۔پلاسٹک سرجری کا شکار ہونے والے شوبز ستارے

image
 
اپنی شکل سے نا خوش لوگوں کا تو کوئی علاج نہیں۔۔۔انڈسٹری میں کام کرنے والے ہوں یا عام زندگی میں ۔۔۔لوگ اب اپنی شکل کے ساتھ تجربات کرنے سے نہیں گھبراتے۔۔۔کسی کو اپنی ناک نہیں پسند تو کسی کو اپنی آنکھیں چھوٹی لگتی ہیں۔۔۔کسی کو گورا ہونا ہے تو کسی کو جلد ٹائٹ کروا کر جوان بننا ہے۔۔۔ایک دوڑ ہے بہتر سے بہتر دکھنے کی اور اس دوڑ میں کوئی تو منزل تک پہنچ جاتا ہے اور کوئی لڑکھڑا کر گر جاتا ہے۔۔۔شوبز میں ایسے کئی ستارے ہیں جن کی پلاسٹک سرجری دیکھ کر دل خون کے آنسو رو گیا اور کچھ نے بہترین ٹرانسفارمیشن کرلی۔۔۔سب سے زیادہ جس سرجری کا جنون رہا وہ تھی ناک کی سرجری۔۔۔ انڈسٹری میں کئی برے بڑے ناموں نے ناک بالکل ہی بدلوالی۔۔۔
 
عائشہ خان
وہ تمام لوگ جو عائشہ خان کو ایک عرصہ سے اسکرین پر کام کرتا دیکھ رہے ہیں اس بات سے اختلاف نہیں کریں گی کہ عائشہ خان کی ناک ان کے چہرے پر الگ ہی دکھائی دیتی تھی۔۔۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ ناک بدلتی گئی اور ایک خوبصورت ستواں ناک کی شکل اختیار کر گئی۔
image
 
غنا علی
اب تک کے سارے سلیبریٹیز میں غنا علی وہ واحد ہیں جنہوں نے اپنی ناک کو صحیح کروانے کے بعد اس کا اقرار بھی کیا کہ ہاں میں نے ناک پر کام کروایا ہے۔۔۔ان کی ناک کی شیپ اب بدل چکی ہے اور یہ ایک دفعہ کی سرجری میں نہیں ہوا۔۔۔
image
 
حدیقہ کیانی
یہ ایک ایسی ناک ہے جسے وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ اتنا بدلا گیا کہ پورا چہرہ ہی اس کی وجہ سے بدلا ہوا سا لگتا ہے۔۔۔آج سے بیس یا پچیس سال والی حدیقہ کی ناک اور آج کی حدیقہ کی ناک میں زمین آسمان کا فرق ہے
image
 
فواد خان
فواد خان کے فینز کی تعداد صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بالی وڈ میں بھی ہے لیکن فینز اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کہ گزرتے وقتوں میں ان کے اس سپر اسٹار کی ناک نے کتنے روپ بدلے ہیں
image
 
زاہد احمد
زاہد احمد کی ناک نے تو پوری انڈسٹری کو ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کو حیران کردیا تھا۔۔۔ڈرامہ ’’میں نا جانوں‘‘ میں تو ان کی ناک اتنی زیادہ عجیب لگی کہ لوگوں نے ڈرامہ سے ہی چڑنا شروع کردیا۔۔۔۔کسی کی سمجھ میں نہی آرہا تھا کہ آخر زاہد احمد اتنے بدلے ہوئے کیوں لگ رہے ہیں۔۔۔انہوں نے کچھ عرصہ بعد اپنی ناک پر پھر محنت کی اور پھر یہ چہرہ واپس اپنی جگہ پر آیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: