خشک کھانسی یا بلغمی کھانسی کی وجوہات اور گھریلو اشیا سے علاج

image
 
کھانسی کا بنیادی سبب گلے کا سینے کی نالیوں میں سوزش یا رکاوٹ کا آجانا ہے جس کے سبب سانس لینے کے عمل میر رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس کے نتیجے میں کھانسی ہوتی ہے- مگر حالیہ دنوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ اس کی بھی ایک عام علامت کھانسی ہی ہے اور کرونا وائرس بھی سب سے پہلے گلے کے غدودوں پر حملہ کرتا ہے جس کے سبب کھانسی ہوتی ہے- مگر عام نزلہ زکام کے باعث ہونے والی کھانسی یا کرونا کے باعث ہونے والی کھانسی کی شناخت کے لیے مستند ڈاکٹر سے معائنہ ضروری ہوتا ہے ۔ تجربہ کار ڈاکٹر یہ یہ جانچ سکتا ہے کہ کھانسی کا سبب کیا ہے-
 
کھانسی کی وجوہات
مستقل طور پر کھانسی رہنے سے پھیپھڑوں پر اور اس سے جڑی نالیوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان میں سوزش آجاتی ہے جس کے سبب برونکائٹس کی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے- اس لیے سب سے پہلے ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ کھانسی کیوں ہوتی ہے؟
 
حلق کی صفائی کے لیے
گلے یا حلق میں سانس لینے کی نالیاں موجود ہوتی ہیں جب بھی بلغم یا ریت یا دھوئيں کے بیرونی ذرات ہمارے حلق میں چلے جاتے ہیں اور سانس لینے کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں تو اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے قدرتی مدافعتی نظام کے تحت انسان کھانستا ہے-
 
وائرس یا بیکٹیریا کے سبب
عام طورپر کھانسی کا ایک سبب سانس لینے کے راستے میں موجد کسی نہ کسی قسم کا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے جو کہ بیکٹیریا یا وائرس کی سانس کی نالی میں موجودگی کے سبب ہوجاتا ہے-
 
image
 
تمباکو نوشی
تمباکو نوشی صحت کے لیے سخت مضر ہے اور اس کا دھواں پھیپھڑوں میں چم جاتا ہے اور کھانسی کا سبب بن سکتا ہے-
 
دمہ 
دمے کے مریض بھی مستقل طور پر کھانسی کا شکار رہتے ہیں اور ان کی کھانسی اسی وقت رک سکتی ہے جب کہ وہ ان ہیلر کا استعمال کریں یا باقاعدہ دوا کا استعمال کرتے رہیں-
 
کھانسی روکنے کے گھریلو ٹوٹکے
عام طور پر کھانسی کی شدت کی مدت دو سے تین ہفتے ہوتی ہے اس کے بعد اس کا زور ٹوٹنے لگتا ہے مگر کچھ گھریلو نسخوں کی مدد سے کھانسی کی شدت کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے- مثال کے طور پر ، گلے کو خشک نہ ہونے دیں اور خوب پانی پیئيں-
 
image
 
 سوتے ہوئے اونچے تکیہ کا استعمال کریں
گلا صاف کرنےکے لیے گلا صاف کرنے والی گولیوں کو بھی چوس کر استعمال کیا جا سکتا ہے
نیم گرم پانی سے دن میں دو بار غرارے کریں
دھوئیں اور مٹی سے خود کو بچائيں
چائے میں شہد اور ادرک ڈال کر پیئيں اس سے کھانسی میں خاص آرام ہو گا
کھانسی کا شربت استعمال کریں
 
کھانسی کی صورت میں ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیے
عام طور پر لوگ کھانسی کی صورت میں ڈاکٹر کے پاس جانے سے اعتراز کرتے ہیں اور کھانسی کے لیے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتے ہیں مگر کچھ ایسی صورتحال ہوتی ہیں جن میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہو جاتا ہے ان مین سے کچھ اس طرح ہیں
اگر کھانسی تین ہفتوں سے زیادہ جاری رہے
اگر کھانسی کے ساتھ بخار 102 فارن ہائٹ تک ہو
سانس لینے میں دشواری ہو اور چلنے پھرنے کی صورت میں سانس پھول رہا ہو
جلد کی رنگت پیلی یا نیلی ہو رہی ہو
کھانسی کرتے ہوئے سیٹی کی آواز آرہی ہو
بے تحاشا تھکن محسوس ہو رہی ہو
 
اس تمام علامات میں یا ان میں سے کسی ایک بھی علامت کی صورت میں فوری طور پر کسی اچھے ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس سے مشورہ کریں
 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: