اگر آپ بھی روتے بچے کو چپ کروانے کے لیے چوسنی دیتے ہیں تو ایک منٹ ٹہریں، کیا آپ چوسنی کے بارے میں یہ سب جانتے ہیں؟

image
 
بیٹا اگر بچے کا پیٹ بھرا ہوا ہے اور وہ روئے جا رہا ہے تو اس کو چوسنی لگا دو اس سے اس کا ہاضمہ بھی ٹھیک ہو جائے گا اور رونا بھی بند ہو جائے گا ۔ اکثر نئی ماؤں کو یہ ہدایت بڑی بوڑھیاں دیتی نظر آتی ہیں ۔ اس کے نتیجے میں شیر خوار بچہ اس چوسنی کا عادی ہو جاتا ہے اور جب روتا ہے اس کے منہ میں چوسنی ڈال دی جاتی ہے جس سے وہ چپ تو ہو جاتا ہے لیکن اس کو اس چپ کی کتنی بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اس سے کم ہی مائيں واقف ہوتی ہیں-
 
چوسنی کن اجزا سے بنتی ہے
شیر خوار بچوں کو دی جانے والی چوسنی پلاسٹک اور سلیکون پر مشتمل ہوتی ہے یہ نرم ہوتی ہے اور اس کا سائز بچوں کی منہ کی مناسبت سے ہوتا ہے ۔ یہ اجزا کھانے کے لیے نہیں ہوتے ہیں اس وجہ سے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ جب بچے کے دانت نکلنا شروع ہو جائيں تو اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیے تاکہ بچہ اس کو کتر کر کھا نہ لے-
 
چوسنی کے فوائد
بچوں کے اندر ماں کے دودھ کو چوسنے کا ایک فطری عمل ہوتا ہے دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ چوسنے کی عادت بچے کی فطرت کا حصہ ہوتا ہے ۔ بعض اوقات بچے پیٹ کے بھرے ہونے کے باوجود بھی اپنی اس عادت کی تسکین چاہتے ہیں، اور عادت پوری نہ ہونے پر رونے لگتے ہیں اس صورت میں ان کو چپ کروانے کے لیے چوسنی ایک بہترین علاج ہے ۔ اس سے بچے کا ہاضمے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے-
 
image
 
چوسنی کے نقصانات
جس طرح ہر چیز کے فائدوں کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہوتے ہیں اسی طرح چوسنی کے استعمال کے بھی کچھ نقصانات ہوتے ہیں جن سے ماؤں کا آگاہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ تاکہ ایک خاص عمر کے بعد چوسنی کی یہ عادت ختم کروا دیں-
 
1: کان کے درد
ایک تحقیق کے مطابق جو بچے چوسنی پیتے ہیں ان میں کان کے درد کی شکایت 30 فی صد زیادہ ہوتی ہے اگرچہ اس بات کا براہ راست تعلق ابھی ماہرین ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ان کا یہ ماننا ہے کہ چوسنی پینے والے بچوں کے کان میں چوسنی نہ پینے والے بچوں کے مقابلے میں کان کا درد زیادہ ہوتا ہے-
 
2: دیر سے بولنا
انسان زبان کی حرکت سے بولنا سیکھتا ہے ۔ جو بچے چوسنی پینے کی عادی ہوتے ہیں وہ عام بچوں کے مقابلے میں دیر سے بولنا شروع کرتے ہیں کیوں کہ چوسنی پینے کے سبب ان کی زبان زيادہ حرکت سے محروم رہتی ہے اس وجہ سے ان میں توتلے پن کے شواہد بھی زيادہ دیکھنے میں آتے ہیں-
 
image
 
3: جراثیم کا سبب
چوسنی بچے کے منہ میں جانے والی وہ چیز ہوتی ہے جو کہ باہر کے جراثیم کی لپیٹ میں آجاتی ہے جس کی وجہ سے جو بچے چوسنی استعمال کرتے ہیں- وہ عام طور پر پیٹ درد ، الٹی اور موشن وغیرہ جیسے امراض کا شکار زیادہ آسانی سے اور چوسنی کے ذریعے ہو جاتے ہیں اس وجہ سے چوسنی کی صفائی کا اہتمام بہت ضروری ہے اور ہر تھوڑے دنوں کے بعد اس کو تبدیل کر دینا چاہیے-
 
4: دانتوں کا ٹیڑھا ہونا
پہلے سال سے بچوں کے اندر دودھ کے دانتوں کے نکلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے ۔ بچے کے جبڑے اور تالو بہت ہی نازک ہڈی سے بنے ہوتے ہیں مستقل چوسنی کے استعمال سے ان کی ساخت متاثر ہوسکتی ہے - اس وجہ سے ایسے بچوں کے دودھ کے دانت ٹیڑھے نکل سکتے ہیں جو ان کی شکل میں بگاڑ کا بھی سبب بن سکتے ہیں-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: