قیامت کی صبح تک رہے گا میرا وطن

سال 2010میں خطرناک ترین ممالک میں پاکستان نمبر 1 پر۔ یعنی ہمارے ملک میں یہ حال تھا کہ افغانستان اور عراق شام لیبیا اور افریقہ بھی ہم سے آگے تھے۔۔

سال 2020 ؛-تعطیلات گزارنے کے لیے پاکستان دنیا کا بہترین ملک قرار۔۔۔ آئیں خوشی کے آنسو بہائے ۔ یہ اللہ کا کرم،گمنام مجاہدوں کی قربانیاں فوج، آئی ایس آئی، ایف سی۔ رینجرز پولیس لیویز فرنٹیئر کانسٹیبلری مخلص شہری سے لیکر سب کی قربانیاں پاکستان کے لیے بے لوث ہیں

پاکستان کے دشمن جو دن رات اسی انتظار میں تھے کہ بس آج ختم ہو جائے پاکستان بس کل ختم ہو جائے گا پاکستان۔ کبھی 2015 کا نقشہ بنا کر اس میں پاکستان کو دنیا سے مٹا دینے کی پلاننگ کبھی ۔۔ کبھی پاکستان کو 5 حصوں مین توڑنے کی پلاننگ کبھی بلکل پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب۔۔
وہ بھی حیران ہیں کہ اس ملک میں کیا خاص ہے کہ ہم اربوں کھربوں لگا دیئے ، میڈیا خریدا، بے ضمیرصحافی خریدے، عدالتیں خریدیں، حکمران خریدے، قوم پرست خریدے، ملاں خریدے ، جنت کے نام پر خود کش حملے کروائے، سکول جلائے، مارکیٹیں اڑائیں، لاری اڈوں میں دھماکے کروائے، معصوم بچوں کے سلیبس تبدیل کرائے گلی گلی میں اپنے بندے پہنچا دیئے لیکن ملک پھر بھی آج جون کا توں ہے۔ قائم و دائم ہے بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔۔

یہ حیران کن تبدیلی ایسے نہیں آئی یہ میرے وطن کے ہزاروں سوہنے گبھرو جوانوں کی قربانیوں کے بعد آئی ہے۔ یہ حیران کن تبدیلی ایسے نہیں آئی، خدا قسم رولا دینے والی سینکڑوں داستانیں ہیں اس کے پیچھے۔ خون کا ایک سمندر ہے۔۔ ان گنت آہیں ہیں اور ان گنت سسکیاں ہیں دلہنوں ۔سوہاگ اجڑے، کئی مائیں بے سہارا ہوئیں، کئی بچے یتیم ہوئے، کئی گودیں ویران ہوئیں۔۔۔

جب روس افغانستان آیا ساڑھے چھ لاکھ۔افغانی مسلمان ہلاک لاکھوں زخمی۔پچاس لاکھ دربدر۔
عراق میں خانہ جنگی ہوئی عراق کی عوام اور فوج نہ سنبھال سکی اس چال کو۔
8 لاکھ عراقی شہید اس سے ڈبل تعداد شدید زخمی۔70 تا 80 لاکھ دربدر۔
شام میں بھی یہی صورتحال۔
یمن میں بھی یہی صورتحال
لیبیا میں بھی یہی صورتحال
لبنان میں بھی دھماکے
افریقی غریب مسلمانوں میں بھی خونریزی خانہ جنگی۔ظلم کی آخیر کردی گئ
برما فلسطین مقبوضہ کشمیر کے حالات آپ کے
سامنے۔مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے معصوم بچیوں سے ریپ انکی جائداد یں ہڑپ کر رہے ہیں
لیکن اقوام محتدہ اور دوسرے ادارے جو انسانیت کا راغ الاپتے ہیں سب کے سب گونگے بہرےاندھے ہو گئے ہیں کیونکہ مسلمانوں پر ظلم انکی نظر میں کوئ ظلم ہی نہیں۔
پاکستان میں 80 ہزار شہادتیں۔
پوری دنیا میں مسلمان ممالک میں مساجد مدارس۔اسکول کالج یونیورسٹیاں یا پارک مدرسہ اور
پوری پوری بستی یا شہر علاقے۔کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں فلسطین ۔شام عراق
ان ممالک کی عزت دار بیٹیاں خانہ جنگی کی۔وجہ سے آج در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔
بچوں کا کچھ پتہ نہیں ماں کا کچھ پتہ نہیں بہنوں کا کچھ پتہ نہیں باپ شہید بھائی شہید۔
پوری پوری فیملیاں ختم پوری پوری بستی اور شہر ختم۔
زخمی بھی ایسے زخمی ہے کسی کا پاؤں نہیں کسی کی آنکھ نھی کسی کا ہاتھ نہیں کسی کے دونوں پاؤں نہیں کسی کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے گئے۔
سب سے زیادہ تکلیف دے عمل یہ ہے کہ عزت دار بیٹیاں۔آج یورپ کی منڈیوں میں دو دو ڈالر میں جسم فروخت کرکے صرف اور صرف دو وقت کی روٹی کے لیے بھیک مانگتی پھر رہی ہے۔
پوری دنیا کے تمام مسلمان ممالک میں ٹارگٹ کلنگ خانہ جنگیاں۔
دل دہلا دینے والے واقعات
ان ممالک کی عوام نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے دشمن کی چال کو نہ سمجھ سکے کہ یہ فرقہ واریت کی قوم پرستی کی چال میں آ کر خود کو ہی تباہ کرا بیٹھے۔
لیکن الحمدللہ پاکستان تمام مسلمانوں کا بدلہ بھی لے رہا ہے۔
باقی مسلمانوں کو بھی بچا رہا ہے
تمام مسلمانوں کو ایک بھی کر رہا ہے
پوری دنیا کے مسلمانوں کی امید پاکستان اور ترکی
پاکستان اور ترکی اس وقت شدید خطرناک جنگی حالات میں۔
دشمن ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کر رہے پاکستان کو نقصان دینے کے لیے۔
دشمن وہی پرانی چال چلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
دشمن پوری دنیا کے جمع ہوکر اس وقت پاکستان اور ترکی کو نشانے پر لے رہے۔
الحمدللہ پاکستان اور ترکی تمام دشمنوں کے تمام پلان فیل کر رہے ۔
پاکستان اس وقت انتہائی خطرناک طریقے سے دشمنوں پر جھپٹ رہا ہے
پاکستان مختلف محاذوں پر ایک ہی وقت میں دشمن سے نبرد آزما ہے ہے۔
افواج پاکستان قربانیاں دے کر وطن عزیز کی حفاظت کر رہی ہیں ۔قدر کرو انکی جو بارڈر پر گولیوں کی بوچھاڑ کا سامنا کرتے ہیں تھمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔۔ یہ ملک قیامت کہ سحر ہونے تک رہے گا لیکن اس سے خیانت کرنے والے اسے لوٹنے والے اس سے غداری کرنے والے اس کے دشمنوں کا ہاتھ بٹانے والے نیست و نابود ہو جائیں گے۔ دنیا میں بھی ذلت ان مقدر ہے اور آخرت تو واللہ اعلم۔۔
یہ ملک اللہ کے رازوں میں سے اک راذ ہے یہ ملک قیامت کی صبح تک قائم و دائم رہے گا اللہ کے حکم سے۔۔
اور جو اس وطن کے لیے جانیں قربان کر رہے دے گئے اپنا سب کچھ قربان کر گئے ان کا تو مقام ہی الگ ہے۔ سرخ سلام ہے ان لوگوں کو انکی والدین کو
اے راہ حق کے شہیدوں وطن کی ہوائیں تمہیں لاکھوں سلام کہتی ہیں۔
اللہ اس ملک کو تاقیامت شاد باد رکھے دن دگنی رات چوگنی ترق دے۔ اور اس میں رہنے والوں کو اتفاق ، اتحاد، ایمان اور محبت کی دولت سے مالا مال کرے۔ آمین( دعاء گو۔۔ ہاشمی
#پاکستان_زندہ_آباد
#پاک_فوج_زندہ_آباد

Syed Maqsood ali Hashmi
About the Author: Syed Maqsood ali Hashmi Read More Articles by Syed Maqsood ali Hashmi: 171 Articles with 173189 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.