|
|
سترہ سے پچیس سال کی عمر میں ہر فرد عقل داڑھ کے نکلنے
کے تجربے سے لازمی طور پر گزرا ہوگا۔ یہ تجربہ انتہائی درد ناک اور اذیت
ناک ہوتا ہے۔ درحقیقت ہر انسان کے منہ میں 32 دانت ہونے چاہئیں لیکن سترہ
سے 25 سال کی عمر سے پہلے اس کے منہ میں 32 کے بجائے 28 دانت ہوتے ہیں ۔
اور اس کی چار بقایا داڑھیں اس کے جوان ہونے کے بعد نکلتی ہیں- |
|
عمل داڑھ کو عقل داڑھ
کیوں کہا جاتا ہے؟ |
عقل داڑھ کے حوالے سے لوگوں میں کئی کہاوتیں مشہور ہیں ۔
کچھ لوگوں کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ عقل داڑھ کے نکلنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ
یہ انسان عقل سے بالکل فارغ ہو گیا ہے۔ جب کہ کچھ افراد عقل داڑھ کے نکلنے
کو عقل کے بڑھ جانے سے تعبیر کرتے ہیں- |
|
لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ماہرین کے مطابق عقل
داڑھ کا عقل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ یہ درحقیقت تھرڈ مولر دانت یا
داڑھیں ہوتی ہیں جو کہ انسان کے منہ کے اندر اس وقت نکلتی ہیں جب کہ انسان
بلوغت کی منزل پر پہنچ جاتا ہے ۔ بالغ ہونے سے مراد کسی بھی انسان کے
باشعور اور سمجھدار ہونے سے لی جاتی ہے ۔ اسی وجہ سے بلوغت کے بعد نکلنے
والی ان داڑھوں کو عقل داڑھ کا نام دیا جاتا ہے- |
|
عقل داڑھ لمبی عمر کا سبب |
عقل داڑھ کے حوالے سے لوگوں میں ایک اور نظریہ بھی موجود ہے جس کے مطابق
کہا جاتا ہے کہ عقل داڑھ اگر دیر سے نکلنا شروع ہو تو یہ درحقیقت انسان کی
طویل عمر کا اشارہ ہوتی ہے- لیکن ڈاکٹرز کا اس کے حوالے سے یہ کہنا ہے کہ
عقل داڑھ کا جلدی یا دیر سے نکلنے کا انسانی عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے- |
|
|
|
عقل داڑھ کا کام |
عقل داڑھ اگر درست انداز میں نکل آئے اور اس میں کسی قسم
کی تکلیف نہ ہو تو اس صورت میں اس کا کام غذا کو چبانا ہوتا ہے ۔ |
|
عقل داڑھ تکلیف کا سبب |
عام طور پر انسان کے منہ کے اندر عقل داڑھ کے نکالنے کی
جگہ محدود ہوتی ہے اسی وجہ سے جب یہ نکلنے لگتی ہے تو یہ جبڑے میں جگہ
بنانے کی کوشش کرتی ہے اور جگہ نہ ملنے کے سبب اکثر یا تو یہ ٹیڑھی نکل آتی
ہے یا پھر یہ شدید تکلیف کا باعث ہوتی ہے- اس وجہ سے ڈینٹیسٹ کسی قسم کے
انفیکشن کے سبب اس کو نکال دینے کو فوقیت دیتے ہیں- |
|
|
|
عقل داڑھ کی تکلیف سے بچنے کے ٹوٹکے |
عقل داڑھ کے نکلنے کے تکلیف دہ عمل سے سے بچنے کے لیے عام طور پر بڑے بوڑھے
یہ مشورہ دیتے ہیں کہ جس طرف کی عقل داڑھ نکل رہی ہو اس طرف سے اگر چیونگم
باقاعدگی سے چبائی جائے تو اس طرف کا گوشت چیونگم چبانے سے ہٹ جاتا ہے اور
یہ آسانی سے نکل آتی ہے لیکن کسی قسم کی تکلیف کی صورت میں اس حوالے سے
داکٹر سے رجوع کرنا زيادہ بہتر حل ہے- |