|
|
آپ گہری نیند سو رہے ہوں اور اچانک جسم کے کسی حصے میں درد کے باعث آپ کی
آنکھ کھل جائے اور گھر میں درد کش دوا بھی موجود نہ ہو اور اس وقت میں
ڈاکٹر کے پاس جانا بھی ممکن نہ ہو تو اس وقت میں انسان خود کو بے بس محسوس
کرتا ہے ۔ لیکن ہمارے باورچی خانے میں تقریباً ہر درد کا علاج موجود ہوتا
ہے جس سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں ایسے ہی کچھ دردوں کے علاج کے بارے میں ہم
آپ کو آج بتائیں گے- |
|
1: پیٹ کا درد |
پیٹ کا درد عام طور پر نظام انہضام میں خرابی کے باعث ہوتا ہے اس کے لیے
چند پتے پودینے کے چبا کر کھانے سے یا پودینے کا قہوہ بنا کر پینا مفید
ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سونف یا اجوائن کا استعمال بھی پیٹ درد کے
لیے مفید ثابت ہوتا ہے- اس کو سادہ پانی کے ساتھ چبا کر کھانے سے پیٹ کے
درد میں آرام مل جاتا ہے- |
|
|
2: کان کا درد |
کان کا درد کان کے اندرونی حصے میں انفیکشن کے باعث ہوتا
ہے۔ اس درد کے لیے کان کے اندر چند قطرے تلسی کے پتوں کو ٹپکانے سے درد میں
آرام ہوتا ہے ۔ یا پھر لہسن کی دو پوتھیوں کو سرسوں کے تیل میں جلا کر اس
کے چند قطرے کان میں ٹپکانے سے بھی درد میں آرام ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نمک
کی کچھ مقدار کو توے پر گرم کر کے اس کے اوپر روئی کو پھیریں اور اس روئی
کو کان میں لگا لیں اس سے بھی درد ماں افاقہ ہوتا ہے- |
|
|
3: سر درد |
ادرک کو پیس کر اس کا مساج کرنے سے سر درد فوری طور پر
ختم ہو جاتا ہے اس کے علاوہ ادرک کی چائے کا استعمال بھی سر درد کو بھگانے
کا اہم ٹوٹکہ ہے ۔ شدید سر درد کی صورت میں تازہ پانی کا ایک گلاس چسکیوں
میں آرام آرام سے پینے سے بھی درد میں افاقہ ہوتا ہے- |
|
|
4: دانت کا درد |
دانت کے درد کی شدت انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں
کو ماوف کر دیتی ہے اس کے لیے ایک لونگ لے کر اس کو درد والے دانت کے تلے
دبانے سے درد میں افاقہ ہوتا ہے اس کے علاوہ نیم گرم پانی میں نمک شامل کر
کے اس کی کلیاں کرنا بھی درد کی شدت کو کم کر سکتا ہے- اس کے علاوہ زيتون
کے تیل میں روئی کو بھگو کر اس کو درد والی جگہ رکھ دیں کچھ ہی دیر میں درد
غائب ہو جائے گا- |
|
|
5: جوڑوں کا درد |
جوڑوں کا درد سردی کے موسم میں اکثر بڑھ جاتا ہے اور اس
کی شدت میں رات کے وقت اضافہ ہو جاتا ہے ایسی صورت میں تھوڑی سی مقدار میں
ادرک کو باریک پیس لیں اور اس کا پیسٹ بنا کر درد والی جگہ پر لگائیں اور
اس کے اوپر پٹی باندھ دیں اس سے افاقہ ہو گا۔ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد میں
برف کی سکائی بہت مفید ثابت ہوتی ہے اس کے لیے کچھ آئس کیوب ایک کپڑے میں
لپیٹ لیں اور اس سے درد والی جگہ پر سکائی کریں اس کے علاوہ گرم دودھ میں
تھوڑی ہلدی اور شہد کو ملا کر پینے سے بھی جوڑوں کے درد میں خاص آرام ملتا
ہے- |
|