مناسب وزن ہونا ہماری صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ زیادہ
وزن اور صحت کے درمیان تعلق مشہور ہے۔ ذیابیطس کے خطرے سے لے کر، قلبی
بیماری اور یہاں تک کہ کینسر تک، موٹاپا ہماری زندگی پر بہت منفی اثر ڈال
سکتا ہے۔ یہ کہنا بجا ہے کہ اضافی وزن اٹھانا ہمارے لئے عموماً اچھا نہیں
ہے۔ لیکن ماہرین کی رہنمائی کے بغیر اور تیزی کے ساتھ بہت زیادہ وزن کم
کرنا بھی ہماری صحت کے لیے خطرناک ہوتا ہے- آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بہت
زیادہ وزن کم کرنے کے آپ کو کیا نقصانات ہوسکتے ہیں- |
|
Hormonal imbalance |
وزن میں ضرورت سے زیادہ کمی لانا ہارمون میں عدم توازن پیدا کرسکتا ہے- اور
یہ عدم توازن آپ کے دل و دماغ دونوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے جو یقیناً
کسی صورت بھی فائدہ مند نہیں ہے- |
|
|
Metabolism |
تیز کے ساتھ وزن میں بہت زیادہ کمی کا اثر آپ کے میٹابولزم پر پڑے گا۔ آپ
کی میٹابولک سسٹم کے کام کرنے کی شرح کم ہوجائے گی ، یعنی چربی میں کمی
سمیت تمام عمل سست ہوجائیں گے۔ |
|
|
Loose skin |
بہت زیادہ وزن کم کرنا آپ کی جلد کے لیے بھی خطرناک ہے
کیونکہ غیر ضروری وزن کم کرنے سے جلد لٹک جاتی ہے جو کہ بدنما محسوس ہوتی
ہے اور اس کا واپس سکڑنا بھی مشکل ہوتا ہے- |
|
|
Depression |
آپ نے سوچا ہوگا کہ اپنا مطلوبہ وزن حاصل کر لینے سے آپ
خوش ہوں گے ، لیکن بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا
ہے کہ وزن کم کرنے سے ذہنی دباؤ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ
بعض اوقات لوگ غیر حقیقی توقعات وابستہ کر لیتے ہیں جن کے پورے نہ ہونے کے
سبب وہ مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں- |
|
|
It can affect your
period |
تیزی سے وزن کم کرنا دراصل آپ کی ماہواری کو روک سکتی ہے۔
مسلسل وزن کم کرنے کی کوشش لیکٹین نامی پروٹین کو متاثر کرتی ہے۔ نتیجہ کے
طور پر ، آپ کا جسم "فاقہ کشی کے موڈ" میں داخل ہوسکتا ہے اور آپ کا حیض
بند ہوجاتا ہے۔ |
|
|
Gallstones |
اگر آپ چکنائی کی اتنی مقدار جسم میں داخل نہیں کرتے ہیں
جتنی کہ جسم کو درکار ہے تو آپ کو پتھری کی شکایت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
جو کہ بہت تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ اس تکلیف سے بچنے کے لیے اپنی غذا میں
چکنائی کو ضرور شامل رکھیے- |
|
|
Muscle loss |
کچھ لوگ وزن کم کرنے پر توجہ دیتے ہیں اور انہیں یہ
احساس نہیں ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف چربی کم کر رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ
پٹھوں کو بھی کمزور بنا رہے ہیں۔ پٹھوں کا مضبوط ہونا درحقیقت آپ کو زیادہ
کیلوری جلانے میں مدد کرتا ہے ، اور اس کے نتیجے میں زیادہ وزن کم ہوجاتا
ہے- اس لیے ماہر غذائیات کی ہدایات کے مطابق ہی وزن کم کرنے کی کوشش کریں
تاکہ پٹھوں کو نقصان نہ پہنچے- |
|