نماز فجر کی اہمیت

فجر ميں نہیں اُٹھتى ناں آپ ؟؟
نہیں کُھلتى ناں آنکھ نماز کے ليے ؟؟
اور اگر کبھى کُھل بھى جائے تو سُستى ہوتى ہے،،، ہے ناں ؟؟
آذان کى آواز کان ميں پَڑ بھى جائے تو کروٹ بدل کر پھر سے نيند کى واديوں ميں کھو جاتى ہيں ناں ؟؟؟
پتہ ہے ايسا کرنے سے آپکو کيا ملتا ہے ؟؟
تھوڑى دير کى ميٹھى نيند بس
اور پتہ ہے آپ کيا کچھ کھو ديتى ہيں ؟؟؟
آپ وہ کھو ديتى ہيں جسکے بارے ميں اللہ کے رسول صلى اللہ تعالیٰ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا جسکا مفہوم ہے کہ
"فجر کى دو سُنّتيں دنيا اور جو کچھ بھى دنيا ميں ہے اُس سے بہتر ہے"
سوچيں زرا کيا کچھ کھو ديا صرف زرا سى نيند کے ليے اور يہى نہیں اللہ کى مُسکُراہٹيں اللہ کى شفقتيں بھى کھو ديں آپ نے تو
ہم تو اللہ سے شکوے کرتے ہيں کہ ہمارے کام نہیں بن رہے ہميں کاميابى نہیں مل رہى ليکن جب دن کى شروعات سے پہلے صدا آتى ہے کہ آؤ کاميابى کى طرف اُس وقت کہاں ہوتے ہيں ہم ؟؟؟
ہم تو ميٹھى نيند ميں گُم ہوتے ہیں ناں؟؟
ہم فجر کى دو سُنتوں کو چھوڑ کر پتہ ہے کيا کرتے ہیں ؟؟؟ دنيا و مافيا سے بہتر کھو ديتے ہيں کاميابى کے دروازے خود پر خود ہى بند کرواليتے ہيں نقصان ہمارا ہى ہوتا ہے 💦💦
ليکن اگر آپ فجر ميں اُٹھ جائیں تو پتہ ہے کيا کچھ مل جائے گا آپکو ؟؟؟
آپکو وہ دو سُنّتيں مل جائيں گى جو دنيا و مافيا سے بہتر ہے آپکو اللہ کى مُسکراہٹيں مہربانياں مل جائيں گى آپکو کاميابياں مل جائيں گى پھر آپکے سارے مسئلے خود حل ہوتے چلے جائيں گے اللہ آپکے سارے کام خود ہى بناديں گے اور آپکا نام يقينن فرمانبرداروں ميں لکھ ديا جائے گا 🌸❤️
✍ ديدارِ الٰہى کى مُشتاق

کان اللہ لھا عوضا عن کل شئ
 

منتظرتجلی
About the Author: منتظرتجلی Read More Articles by منتظرتجلی: 2 Articles with 1946 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.