اولاد نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم

اللّه رب العزت نے نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کو بیٹے اور بیٹیوں کی نعمت عطاء کی آ پ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں ۔نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی تمام اولاد حضرت خدیجہ سے ہوئیں سواے حضرت ابراھیم کے جو حضرت ماریہ کے بطن سے تھے ۔

1- حضرت قاسم رضی الله تعالیٰ عنہ بن محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :
یہ آ پ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے سب سے بڑے بیٹے تھے انکی وفات بچپن میں ہی ہو گئی تھی جب انکی عمر دو سال یا اس سے کچھ کم یا زیادہ تھی ۔ان کے انتقال پر کفا ر نے خوشیاں منائیں کہ نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی نسل منقطہ ہو گئی کچھ دنوں میں محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا نام بھی مٹ جائے گا جس پر سوره کوثر نازل ہوئی جو آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی دلجوئی کے لئے تھی ۔

2- حضرت عبدالله بن محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :
دوسرے بیٹے تھے انکے دو نام مشہور ہوۓ طیب اور طاہر انکا وصال بھی بچپن میں ہو گیا تھا ۔

3- حضرت ابراھیم بن محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :
یہ آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے تیسرے صا جزادے تھے جن کا اسم مبارک آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے اپنے وا لد کے نام پر رکھا ۔انکی پیدائش کے ساتویں دن انکا عقیقہ کیا گیا جس میں دو مینڈھے ذبح کئے گئے سر کے بالوں کے برابر چاندی صدقہ کی گئی اور با ل دفن کیے ۔انکا وصال سولہ ما ہ کی عمر میں ہوا ،انکے انتقال کے وقت سورج گرہن ہوا لوگوں نے سمجھا کہ یہ گرہن حضرت ابراھیم کی موت کے با عث لگا ہے مگر آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا چاند اور سورج اللّه تعلی کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں کسی کی زندگی یا موت پر گرہن نہیں ہوتے ۔

4- حضرت زینب بنت محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :
حضرت زینب آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے نکاح کے پانچ سال بعد پیدا ہوئیں انکا نکاح ابوالعاص بن ربیع سے ہوا جو حضرت زینب کے خالہ کے بیٹے تھے انکے دو بچے ہوۓ لڑکی کا نام اما مہ اور لڑکے کا نام علی تھا حضرت زینب کا انتقال 8ہجری میں ہوا انکی نماز جنازہ آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے پڑھائی اور آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے اور حضرت ابو العاص نے مل کر انہیں قبر اطہر میں اتارا ۔حضرت زینب رضی الله تعالیٰ عنہ کی بیٹی اما مہ کی شادی حضرت علی اکرم الله وجھ سے ہوئی حضرت فاطمہ کے وصال کے بعد جو انکی خالہ تھیں انہوں نے وصیت فرمائی تھی کہ میرے وصال کے بعد بھانجی کا نکاح حضرت علی سے کر دیا جائے ۔آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے قریبی عزیزوں میں دو علی گزرے ہیں ایک نواسہ اور دوسرے داماد ۔

5- حضرت رقیہ بنت محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :
آپ کی دوسری صا جزادی تھیں انکا نکاح بچپن میں ہی عتبہ بن ابو لھب سے ہوا تھا جب سوره تبت نازل ہوئی تو عتا ب میں آکر انہوں نے اپنے بیٹے سے حضرت رقیہ کو طلاق دلوائی تھی ۔طلاق کے بعد انکا نکاح حضرت عثمان غنی سے ہوا تھا جن سے انکا ایک بیٹا عبدالله ہوا ۔

6- حضرت ام کلثوم بنت محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :
یہ آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی تیسری بیٹی تھیں انکا نکاح بھی بچپن میں ابو لہب کے دوسرے بیٹے عتیبہ سے ہوا تھا جس نے ابولھب کے کہنے پر رخصتی سے قبل ہی انہیں طلاق دے دی تھی ۔انکا اصل نام آ منہ تھا ۔حضرت رقیہ کے وصال کے بعد آسمانی وحی کے مطابق آ پ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے انکا نکاح حضرت عثمان غنی سے کیا ۔

7- حضرت فاطمہ بنت محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم :
یہ آ پ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی سب سے چھوٹی اور چہیتی بیٹی تھیں آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم جب کسی سفر پر روانہ ہوتے تو سب سے آخر میں اور جب سفر سے واپس آتے تو سب سے پہلے حضرت فاطمہ رضی الله تعالیٰ عنہ سے ملتے ۔انکا نکاح حضرت علی سے 480 درہم حق مہر پر ہوا انکے حق مہر کی رقم کا بندوبست حضرت علی نے اپنی زرہ فروخت کر کے کیا تھا ۔آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے انہیں جہیز میں ایک پلنگ ،ایک بستر ،ایک چادر اور دو چکیاں اور ایک مشک دی تھی ۔آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ حضرت فاطمہ جنّت کی عورتوں کی سردار ہونگی ۔حضرت فاطمہ کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہوئیں بیٹوں کے نام حسن ،حسین اور محسن تھے بیٹیوں کے نام حضرت ام کلثوم کبری اور حضرت زینب کبر ی تھے ۔حضرت فاطمہ کا وصال آپ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے وصال کے چھ مہینے بعد ہوا حضرت علی رضی الله تعالیٰ عنہ نے انکا جنازہ پڑھایا ۔
 

Rizwana aziz
About the Author: Rizwana aziz Read More Articles by Rizwana aziz: 36 Articles with 40608 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.