سائیں تو سائیں سائیں کا فیسٹیول بھی سائیں، چند خاص لمحات جب بختاور بھٹو اور بلاول بھٹو نے بہن بھائی کے رشتے کا حق ادا کیا

بے نظیر بھٹو کے بچوں کے حوالے سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ عام بچوں سے بہت مختلف ماحول میں پروان چڑھے۔ بلاول بھٹو کی پیدائش سے ‍قبل کا وقت جب کہ ہر عورت کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے بے نظير بھٹو نے مارشل لا کے خلاف جدوجہد میں گزارا۔ اس کے بعد بلاول کی پیدائش کے فوراً بعد الیکشن اور وزیراعظم بننے کے بعد کا وقت ایسا تھا جب کہ وہ بہت مصروف ہو گئیں اس کے بعد بختاور اور آصفہ کی پیدائش، جلاوطنی کے ایام اور آصف زرداری کی قید نے ان بچوں کو ایک طویل وقت تک گھر کے سکون سے دور رکھا جس کے بدلے میں ان بہن بھائيوں کا باہمی تعلق بہت مضبوط ہو گیا جو کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مضبوط تر ہو گیا۔ اسی تعلق کے حوالے کچھ خاص پل آج ہم آپ سے شئير کریں گے
 
1: میرا پیارا بھائی سب سے پیارا ہے
جشن آزادی کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ جب کہ ہر چیز سبز رنگ کا لبادہ اوڑھ لیتا ہے اور ایسے میں سبز لباس میں بختاور بھٹو نے جب اپنے بھائی کے ساتھ تصویر بنوائی۔ تو دونوں بہن بھائی ایک دوسرے کے ساتھ بہت پیارے لگے یہ تصویر بختاور بھٹو نے اپنے اکاؤنٹ سے بھی شئير کی۔
 
2:جڑواں نہیں مگر جڑواں جیسے ضرور ہیں
بختاور بھٹو اور بلاول بھٹو کی عمر میں بہت کم فرق ہے اس وجہ سے دیکھنے والوں کو یہ جڑواں ہی لگتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ تصاویر بختاور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شئير کی ہیں۔ جس میں دونوں بہن بھائی نیلے رنگ کے لباس میں بالکل جڑواں ہی لگ رہے ہیں-
 
3: ہم مسکراتے ہوئے کیسے لگتے ہیں
سیلفی لینا صرف عام لوگوں کا کام نہیں ہے بلکہ کچھ سیاسی لوگوں کا بھی شوق ہوتا ہے۔ ایسی ہی سیلفی بختاور بھٹو نے نہ صرف اپنے بھائی کے ساتھ لی بلکہ اس کو سوشل میڈیا پر شيئر کرتے ہوئے یہ کیپشن بھی لگا دیا کہ کس کی مسکراہٹ بڑی ہے-
 
4: کون زیادہ اسمارٹ لگ رہا ہے
آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے پیارے بھائی کے ساتھ سیلفی لینا بختاور بھٹو کا ایک شوق ہے ۔ اور اس کے بعد یہ فیصلہ کرنا کہ کون زیادہ اسمارٹ لگ رہا ہے دیکھنا بھی ایک شوق ہے-
 
5: بھائی کی کامیابی بہنوں کی کامیابی ہوتی ہے
بلاول بھٹو کی گریجوئشن کی تقریب دونوں بہنوں کے لیے بہت خاص تھی اس موقع پر انہوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اس کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شئير کیا ہے-
image
 
6: میرے بچپن کے دن
بچپن میں تمام بہن بھائی ایک دوسرے سے لڑتے ہیں اور بلاول اور بختاور بھی ایسے ہی بہن بھائی ہیں اپنے بچپن کی تصویر بختاور نے اپنے اکاؤنٹ سے شئير کی-
 
7: سائيں تو سائيں
بلاول بھٹو نے جب سندھ فیسٹیول کا انعقاد کروایا تو اس موقع پر اپنے بھائی کے ساتھ ان کی سپورٹ میں کھڑی ہو گئیں اور سائيں تو سائيں سائيں کا فیسٹیول بھی سائيں کے کیپشن سے ایک تصویر شئير کی-
YOU MAY ALSO LIKE: