انا نحن ننزلنا علیک القرآن
تنزیلا ( ترجمہ: ہم نے ہی اے حبیب( علیہ السلام) آپ پر تھوڑا تھوڑا کرکے
کلام نازل کیا) الدھر- ٢٣
شیخ خواجہ نقشبند رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آدمی کثرت سے استغفار پڑھا
کرے یا ہر نمازکے بعد ٢٠ مرتبہ یہ استغفار پڑھے “ استغفر اللہ الذی لا الہ
الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ“ صفحہ ٤٨٧ جلد پنجم
ان کل نفس لما علیھا حافظ ( کوئ شخص ایسا نہیں جس پر کوئ محافظ نہیں)
الطارق-٤
خلق من ماء دافق - یخرج من بین الصلب والتراآیب-( اسے پیدا کیاگیا ہے
اچھلتے پانی سے جو ( مردو زن کی) پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے
نکلتا ہے) الطارق- ٦‘٧
حضرت ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے سرور عالم صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے نصیحت فرمائی - ترجمہ: اے ثوبان! کثرت سے سجدہ
کیا کرو کیونکہ جب تو اللہ تعالٰی کو سجدہ کرے گا تو اللہ تعالٰی ہر سجدہ
کے ساتھ تیرا ایک درجہ بلند کر دے گا اور تیری ایک خطا معاف کرے گا۔( تشریح
بحوالہ سورت العلق ١٩۔ |