میں محبت نہیں کروں گی اور صرف والدین کی مرضی سے شادی کروں گی اور اگر میرا ہونے والا شوہر-- 40 لڑکیوں کے حلف اٹھانے کی ویڈیو وائرل

image
 
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر، بھارت میں ایک وومن کالج کی تقریباً 40 طالبات نے "محبت کی شادی" سے باز رہنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے شادی کے دوران جہیز دینے یا وصول کرنے کے خلاف بھی عہد کیا۔
 
اساتذہ نے طالبات سے یہ حلف قومی خدمت کے حوالے سے لگائے جانے والے ایک کیمپ کے دوران لیا جبکہ اس کیمپ میں 100 سے زائد طلبا نے شرکت کی-
 
یہ کالج ایک تعلیمی تنظیم کے زیر انتظام چل رہا ہے جس کی بنیاد کانگریس کے ایک مرحوم رہنما اور سابق ریاستی وزیر تعلیم نے رکھی تھی۔ یہاں آرٹس اور کامرس میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے لیے کورسز کروائے جاتے ہیں۔
 
 
ویلنٹائن کے موقع پر کالج کی طالبات سے حلف کچھ ان الفاظ میں لیا گیا "میں یہ حلف لیتی ہوں کہ مجھے اپنے والدین پر مکمل اعتماد ہے۔ لہٰذا، آس پاس ہونے والے واقعات پر غور کرتے ہوئے، میں محبت میں الجھ نہیں پاؤں گی اور نہ ہی محبت کی شادی کروں گی۔ نیز، میں جہیز کا مطالبہ کرنے والے کسی سے شخص سے شادی نہیں کروں گی۔ اور اگر میرے ہونے والے شوہر نے مجھ سے جہیز طلب کیا اور میرے والدین مجھے معاشرتی مجبوریوں کے سبب جہیز دے کر رخصت کرتے ہیں تو، مستقبل کی ماں کی حیثیت سے، میں اپنی بہو کے والدین سے جہیز نہیں لوں گی اور اپنی بیٹی کی شادی کے لئے بھی جہیز نہیں دوں گی۔ میں ایک مضبوط اور صحتمند ہندوستان کے لئے یہ حلف اٹھا رہی ہوں۔
 
اس منفرد حلف کا خیال کالج کے ایک پروفیسر پردیپ ڈنڈے کو اس وقت آیا جب انہوں نے کالج کی خواتین سے نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی-
 
پروفیسر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسے متعدد جرائم دیکھے ہیں… یہ مستقل سوال ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ کیا ہم اسے ختم کرنے کے لئے کچھ نہیں کرسکتے ہیں؟ یہی سب سوچتے ہوئے اس حلف کے حوالے سے کا فیصلہ کیا گیا-
 
image
 
، پروفیسر نے مزید کہا کہ "یہ حلف اٹھانا اختیاری تھا۔ ہمارا ان پر مسلط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ چنانچہ جن لڑکیوں نے اس سے اتفاق کیا انہوں نے حلف اٹھا لیا جبکہ دیگر باہر رہیں۔
 
دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو کچھ ایسی ہی صورتحال ہمیں پاکستان میں بھی دکھائی دیتی ہے- فیصل آباد کی ایک یونیورسٹی میں 14 فروری کا دن “ سسٹر ڈے “ کے طور پر منایا جبکہ پاکستان میں کچھ تنظیمیں اس دن کو یومِ حیا کے طور پر بھی مناتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: