|
|
میں ایک ورکنگ لیڈی ہوں۔ میری عمر 30 سال ہے اور دو بچوں کی ماں ہوں۔
گزشتہ کچھ عرصے سے صبح جاگنے کے بعد شدید تھکاوٹ محسوس کرتی ۔ بار بار
بیمار پڑنے کی وجہ سے دفتر والے بھی مجھ سے بیزار ہو گئے تھے اور گھر
کے سارے کام بھی نامکمل رہتے تھے۔ میری جلد بے رونق اور وزن تیزی سے
بڑھ رہا تھا۔ کھانا کھانے کے بعد بار بار کمزوری کے احساس کی وجہ سے
کچھ نہ کچھ کھاتی رہتی تھی۔ پھر میں نے ایک دن اپنی اس حالت کے حوالے
سے ریسرچ کی تو مجھے ایک جادوئی نسخہ ملا جو جاپانی خواتین استعمال
کرتی تھی ۔اور میں نے بھی ہر روز صبح خالی پیٹ پانی پینا شروع کر دیا
یہ بیش قیمت نسخہ میری زندگی بدل گیا تو میں نے سوچا کہ اس کو ان تمام
لوگوں کے ساتھ شئير کروں جو میری جیسی حالت کا شکار ہیں۔ |
|
خالی پیٹ پانی پینے کے فوائد |
1: سستی اور تھکن کا خاتمہ |
ہر روز کے آغاز میں خالی پیٹ پانی پینے سے اپنا آپ ہلکا پھلکا محسوس ہوتا
ہے صبح کے آغاز میں محسوس ہونے والی سستی اور تھکن کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور
انسان خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگتا ہے- |
|
2: جسم کا میٹا بولزم تیز ہوتا ہے |
جب جسم کا میٹا بولزم نظام درست ہوتا ہے تو اس سے جسم کے زہریلے مادے تیزي
سےخارج ہوتے ہیں اور جسم میں مثبت توانائی پیدا ہوتی ہے اور بار بار بھوک
لگنے اور کمزوری محسوس کرنے کے بجائے انسان خود کو طاقت ور محسوس کرنے لگتا
ہے- |
|
3: وزن کم ہوتا ہے |
اگر آپ کا کھانا درست انداز میں جسم کا حصہ بن رہا ہو تو اس سے حاصل ہونے
والی توانائی آپ کو کمزوری محسوس ہونے نہیں دیتی ہے۔ صبح کے آغاز میں پانی
پینے سے بار بار بھوک لگنے کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے جس سے وزن میں کمی واقع
ہوتی ہے- |
|
|
|
4: سینے کی جلن ختم ہو
جاتی ہے |
کھانا کھانے کے بعد ہر وقت سینے میں جلن اور بھاری پن
کے احساس سے بھی جان چھٹ جاتی ہے۔ ہاضمے کا عمل تیز ہوتا ہے اور کھانا
مناسب انداز میں ہضم ہو کر خون کا حصہ بن حاتا ہے- |
|
5: جلد چمک دار اور بے
داغ ہو جاتی ہے |
خالی پیٹ پانی پینے سے جلد کو مقررہ مقدار میں پانی کی فراہمی بہتر ہوتی ہے
اور جلد میں نمی کا تناسب بڑھتا ہے جس سے جھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا
ہے اور چہرے پر عمر کے اثرات میں کمی واقع ہوتی ہے اور انسان عمر سے کم نظر
آنے لگتا ہے- |
|
6: بال لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں |
مستقل بیمار رہنے کے سبب بالوں کی قدرتی چمک کہیں گم ہو جاتی ہے۔ مگر نہار
منہ پانی پینے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اس سے بال بھی چمکدار اور
لمبے ہونا شروع ہو جاتے ہیں- |
|
|
|
7: میں بار بار بیمار اب نہیں ہوتی |
اس سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور ہر تھوڑے دن بعد بیمار ہونے
کےسلسلے میں کمی واقع ہوتی ہے اور زہریلے مادوں ک جسم سے اخراج کے سبب
بیماریوں سے لڑنے کی طاقت ملتی ہے- |
|
8: پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا خاتمہ
|
عام طور پر تمام خواتین کی طرح اکثر و بیشتر میں بھی پیشاب کی نالی کے
انفیکشن میں مبتلا ہو جاتی تھی جس کے سبب پیشاب میں جلن اور پیٹ کے نچلے
حصے میں درد ہوتا تھا۔ نہار منہ پانی پینے کی وجہ سے اس میں واضح کمی ہوتی
ہے اور زیادہ اور کھل کر پیشاب آنے کے سبب اس کا سبب بنے والے بیکٹیریا
پیشاب کے ساتھ بہہ کر نکل جاتے ہیں جس سے انفیکشن ختم ہوتا ہے- |
|
خالی پیٹ پانی پینے کا طریقہ |
اس طریقہ کار کے مطابق صبح خالی پیٹ کم از کم چار گلاس پانی پینا ہوتا ہے۔
اگر ایک ساتھ چار گلاس پانی نہ پی سکیں تو اس کو ایک گلاس سے شروع کر کے
وقت کے ساتھ ساتھ بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد 45 منٹ تک کچھ بھی نہیں
کھانا ہے- صبح کے ناشتے ،دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے دو گھنٹے بعد
تک کچھ بھی نہیں کھانا ہے اس طریقے کو آزمائیں اور جادو کا اثر خود ہی
دیکھیں- |