میں نے اپنی دوست کا ہی پتہ کاٹ دیا۔۔۔ فینز سے شادی کرنے والے ستارے

image
 
کہتے ہیں عشق میں انسان اندھا ہوجاتا ہے۔۔۔ایسی کئی مثالیں ہیں جہاں عشق کی پٹی بندھنے کے بعد انسان کو کچھ نظر نہیں آتا۔۔۔کئی ستاروں نے اپنی فینز سے شادی کی کیونکہ کبھی فینز کا عشق سچا تھا اور کبھی وہ خود دیوانے ہوگئے تھے-
 
مانی
مانی کا ایک ایسا دور تھا جب نوجوانوں میں ایف ایم اور ڈرامہ ’’سب سیٹ ہے‘‘ نے دھوم مچا دی تھی۔۔۔بہت سارے نوجوانوں کو یہ تیز رفتار بولنے والا لڑکا پسند آگیا تھا۔۔۔کیونکہ اس کی سچائی اور اس کا انداز کچھ لوگوں کو بہت پسند تھا۔۔۔انہی میں سے ایک حرا بھی تھیں۔۔۔حرا تو ہمیشہ سے ہی مانی کی فین تھیں لیکن حرا کی دوست کی تو مانی سے باقاعدہ دوستی تھی۔۔اور حرا خود کئی بار اس بات کا اعتراف کرچکی ہیں کہ ایک بار وہ دوست کے ساتھ ملنے چلی گئیں مانی سے۔۔۔اور پھر انہوں نے اپنی دوست کے موبائل سے نکالا مانی کا نمبر اور اپنی ہی دوست کا پتہ کاٹ دیا۔۔۔صرف یہی نہیں بلکہ اپنی منگنی بھی ختم کی اور اس فین نے گھر والوں سے بھی لڑائی کی مانی کے لئے۔۔۔۔
image
 
 علی ظفر
گلوکار اور اداکار علی ظفر ایک پینٹر بھی ہیں اور ایک دور تھا جب وہ ہوٹل کی لابی میں بیٹھ کر پندرہ منٹ میں اسکیچ بنایا کرتے تھے۔۔۔اکثر لڑکے لڑکیاں شوق میں علی سے اسکیچ بنواتے۔۔انہی میں ایک دن عائشہ بھی آگئیں۔۔۔علی ظفر کا دل تو عائشہ پر اسی دن آگیا اور عائشہ کیونکہ علی کی فین تھیں اس لئے انہیں علی کا یہ انداز خاصا پسند آیا اور یوں دونوں نے ایک دوسرے کو زندگی کا ساتھی بنالیا۔۔۔
image
 
فلک شبیر
کہنے کو تو فلک ایک آرٹسٹ ہیں اور ان کا اپنا بھی کام ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ ہمیشہ سے سارہ کے فین تھے اور انہوں نے اپنی اس کشش کو اسی دن پہچان لیا تھا جب سارہ ایک مارننگ شو میں آغا علی کے ہمراہ تھیں۔۔۔فلک شبیر تو ایک فین کی طرح سارہ کو چاہتے تھے لیکن پھر ان کی دعا کچھ ایسے پوری ہوئی کہ سارہ نے خود ہی ہاں کردی
image
YOU MAY ALSO LIKE: