لوگ ہماری کامیابی یا خوشی سے جلتے ہیں اس بات کا اندازہ ہم ان کے برے رویے
سے لگاتے ہیں لیکن دنیا میں ایسے فنکار بھی کم نہیں جو بہت آسانی سے اپنے
اندر کا زہر چھپا کر بظاہر ہمارے سامنے میٹھے بنتے ہیں لیکن وقت پڑنے پر
ہمیں نقصان پہنچانے سے نہیں چوکتے۔ آج ہم آپ کو حاسد لوگوں کی 7 ایسی
خصوصیات بتائیں گے جس سے وہ لاکھ اپنی جلن پر پردہ ڈالیں لیکن آپ کو ان کے
اندر کا بغص نظر آجائے گا اور آپ خود کو ان سے بروقت بچا لیں گے۔ |
|
1۔ تعریف میں چھپا طنز |
“میں نے سنا تم کو نوکری مل گئی ہے، بہت مبارک ہو لیکن وہ کمپنی تو ایسے
لوگوں کو ہی ملازمت دیتی ہے جو کم تجربے کار ہوں۔ خیر پھر بھی مبارک ہو“
صالحہ نے اقرا کو مبارک باد دیتے ہوئے نخوت سے کہا- دیکھا آپ نے کس طرح
مبارک باد میں طنز چھپا ہوا تھا۔ یہ طنزیہ رویہ یا اگلے کو نیچا دکھانے کی
کوشش کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ ایک حاسد کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ |
|
|
2۔ آپ کی غلطیاں جتاتے رہیں گے |
حاسد دوست کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ کبھی آپ کی پرانی غلطیاں نہیں
بھولتا اور وقتاً فوقتاً آپ کو یاد دلاتا رہتا ہے تاکہ آپ کبھی خود پر
بھروسہ نہ کر سکیں۔ |
|
|
3۔ کامیابی نہیں دیکھ
سکتے |
آپ کبھی اپنی خوشیاں اور کامیابیاں اپنے دوستوں اور
عزیزوں کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی دوست ہوتے ہیں جو آپ کی
خوشی میں شریک نہیں ہونا چاہتے۔ اگر ہر بار ایسا ہو تو جان لیں ان سے آپ کی
کامیابی ہضم کرنا مشکل ہورہا ہے۔ |
|
|
4۔ پیٹھ پیچھے آپ کی
باتیں کریں گے |
اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کے دوست کو خود بھی اس بات
کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ آپ سے حسد کا شکار ہے لیکن اگر کوئی تیسرا آپ کو آپ
کے دوست کی آپ کے بارے میں طنزیہ گفتگو کے بارے میں بار بار بتائے تو آپ کو
محتاط ہوجانا چاہیے۔ ایسے حاسد لوگ آپ کی غیر موجودگی میں بھی خود کو آپ سے
اچھا ثابت کرنے کے لئے باتیں کرتے ہیں۔ |
|
|
5۔ آپ کی محنت کو “قسمت“
قرار دیں گے |
آپ اکثر یہ جملہ سنتے ہوں گے کہ “آپ تو بہت خوش قسمت ہیں“۔
یہ جملہ تعریف کی حد تو اچھا لگتا ہے لیکن اگر کوئی آپ کی محنت کو بھی آپ
کی خوش قسمتی قرار دے تو یہ بھی جلن کی ایک نشانی ہے۔ مثال کے طور پر آپ
ایک ایسی جگہ ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے لئے آپ نے بہت
محنت کی اور پھر بھی آپ کا دوست آپ کی محنت کو سراہنے کے بجائے تمام سہرا
قسمت کے سر ڈال دے تو جان لیں کہ یہ اس کا حسد ہے- |
|
|
6۔ رنگ میں بھنگ ڈالنا |
حاسد دوست آپ کو کبھی خوش نہیں ہونے دیں گے۔ آپ کی
کامیابی اور خوشی کے موقع پر کوئی نہ کوئی دل دکھانے والی بات ضرور کریں گے۔
مثال کے طور پر اگر آپ نے کسی مقابلے میں اچھے نمبر حاصل کیے ہیں تو وہ
کہیں گے “پچھلی بار میرے نمبر تو تم سے بھی زیادہ تھے“۔ دوسروں کی خوشی میں
خوش نہ ہونے والا یہ رویہ دراصل ان کی جلن کا راز کھولتا ہے۔ |
|
|
7۔ آپ کی نگرانی کریں گے |
مسلسل آپ کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہاں ہوں گے مگر صرف
آپ کی نگرانی کے لئے۔ کیونکہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کیا کررہے ہیں اور
کیسے کررہے ہیں۔ ایسے حاسد لوگوں کی موجودگی کبھی بھی آپ کو خوشی نہیں دیتی۔ |
|