چٹ پٹے ذائقے میں چھپے زہریلے اثرات۔ نوڈلز کی تیاری میں کون سے نقصان دہ اجزاء شامل ہوتے ہیں؟ جانیں

image
 
چٹپٹے اور جھٹ پٹ بننے والے نوڈلز بچوں کی من پسند خوراک سمجھے جاتے ہیں جنہیں اسنیکس کے علاوہ باقاعدہ کھانے کے طور پر بھی بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن اکثر بچے نوڈلز کھانے کے بعد قے یا پیٹ درد کی شکایت کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم نے سوچا اپنے پڑھنے والوں کو نوڈلز کی تیاری اور اس میں شامل ہونے والے اجزاء کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ کھلانے سے پہلے بچوں پر ہونے والے اس کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں جان سکیں۔
 
نوڈلز کی تیاری
نوڈلز بنانے میں بغیر خمیر کا آٹا، مختلف مصالحے، آلو، نمک، پانی، دالیں اور تیل استعمال کیا جاتا ہے جس کی کوالٹی کا انحصار اس کے بنانے والے برانڈ پر ہوتا ہے۔ لوگوں کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کھانا جتنا مختلف مراحل سے گزر کر آپ کی پلیٹ تک پہنچتا ہے اس کے فائدے اتنے ہی کم ہوجاتے ہیں- نوڈلز جن چیزوں سے مل کر بنتا ہے وہ پہلے سے ہی مختلف مرحلوں سے گزر کر اپنی ساری افادیت کھو چکی ہوتی ہیں اور اس کے بعد تیاری کے دوران لچک پیدا کرنے اور نہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ان میں نشاستہ اور پروٹین کی مقدار بڑھائی جاتی ہے جس سے وہ مضرِ صحت بن جاتے ہیں- اس کے علاوہ اگر اجزاء غیر معیاری بھی ہوں پھر تو ان سے بیمار ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں۔
 
image
 
نوڈلز سے ہونے والے نقصانات
متلی
سر درد
سینے اور پیٹ میں درد
ہائی بلڈ پریشر
دل کی دھڑکن کا متاثر ہونا
جلدی امراض پیدا ہونا
کولیسٹرول کا بڑھنا
ٹائپ ٹو ذیابیطس ہونے کے امکانات کا بڑھنا
 
image
 
نوڈلز کی جگہ بچوں کو کیا دیں؟
بچے ایک جیسے کھانے سے بہت جلد اکتا جاتے ہیں اس لئے انھیں روز مختلف کھانے کھلائیں۔ نوڈلز بچوں کو ذائقے اور چٹپٹے پن کی وجہ سے بھاتا ہے تو ایسے کھانوں کو انتخاب کریں جن کو چٹپٹا بنانے کی گنجائش ہو اور وہ مضرِ صحت بھی نہ ہوں اس سلسلے میں آپ بازار سے سادہ پاستا بھی خرید کر اسے گھر میں اپنی مرضی کے مصالحوں سے تیار کر کے بچوں کو کھلا سکتی ہیں اور ان میں سبزیاں بھی شامل کرسکتی ہیں جس سے ذائقے کے ساتھ غذائیت بھی شامل ہوجائے گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: