شادی بیاہ کا مطلب ہر تہذیب و معاشرت میں کچھ رسومات کا مجموعہ ہوتا ہے جو
کہ ہر علاقے اور ہر قوم کے لوگوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ اکثر افراد یہ کہتے
نظر آتے ہیں کہ ہم سے اچھے تو انگریز ہوتے ہیں جو کورٹ میں جاکر صرف سائن
کرتے ہیں تو شادی ہو جاتی ہے لیکن یہ ایک غلط نظریہ ہے- حقیقی معنوں میں
برطانوی شاہی خاندان کی شادی کے اندر ایسے بہت سارے عجیب و غریب رواج ہوتے
ہیں جو کہ ہم سب کو حیرت میں ڈال سکتے ہیں- |
|
1: شادی کے لیے ملکہ کی اجازت لازمی |
برطانوی شاہی خاندان کے تخت کے پہلے چھ حقدار افراد اپنی مرضی سے شادی نہیں
کر سکتے ہیں اور ان کو شادی کے لیے ہر حالت میں ملکہ الزبتھ دوئم کی اجازت
درکار ہو گی۔ اور اس کے بغیر وہ شادی نہیں کر سکتے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوا
کہ صرف ہمارے معاشرے ہی میں نہیں بلکہ انگریزوں میں بھی بڑوں کی اجازت کے
بغیر شادی نہیں ہو سکتی ہے- |
|
|
2: شادی کی انگوٹھی سفید سونے سے بنی ہوگی
|
شادی کی انگوٹھی کے حوالے سے یہ رواج 1923 میں ملکہ الزبتھ دوئم کی شادی کے
موقع پر قائم کیا گیا اس کے مطابق شادی کی انگوٹھی سفید سونے سے تیار ہونی
چاہیے۔ سفید سونا جو کہ بہت مشکل سے ملتا ہے کافی مہنگا ہوتا ہے اس وجہ سے
شاہی خاندان کی دلہنوں کو شادی کے موقع پر اسی سفید سونے کی انگوٹھی پہنائی
جاتی ہے۔ اور الزبتھ دوئم، شہزادی ڈیانا ڈچز آف کیمبرج کمیلا اور ڈچز آف
کارنیوال کی انگوٹھیاں بھی اسی سفید سونے سے بنی ہوئی تھیں- |
|
|
3: شادی کے موقع پر ملنے
والا پھولوں کا گلدستہ پھینکنا نہیں |
شادی کے موقع پر دلہن کے ہاتھ میں موجود پھولوں کا
گلدستہ ضائع نہيں کیا جاتا بلکہ وہ گلدستہ نامعلوم فوجیوں کی قبر پر رکھ
دیا جاتا ہے- یہ رواج ملکہ الزبتھ دوئم کی والدہ کے وقت سے شروع ہوا تھا
اور انہوں نے جنگ عظیم دوئم کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے بھائی کی یاد میں
یہ عمل کیا تھا جو کہ ایک رواج بن گیا جس کی پیروی ہر شادی شدہ جوڑے کو
کرنی پڑتی ہے- |
|
|
4: دولہا فوجی لباس پہنے
گا |
جس طرح ہمارے ملک میں شادی کے موقع پر دلہا عام طور پر
شیروانی پہنتے ہیں اسی طرح شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دولہا کو اپنی
شادی کے موقع پر لازمی طور پر ملٹری یونیفارم پہننا پڑتا ہے- اس لباس پر ان
کے وہ تمام میڈل لگے ہوتے ہیں جو انہوں نے اپنی خدمات کے دور میں حاصل کیے
ہوتے ہیں- |
|
|
5: دلہن کے لباس میں
نقاب لازم ہے |
دلہن کے لباس کے لیے یہ لازم ہے کہ اس میں نقاب موجود ہو
اور یہ نقاب کسی نہ کسی اہم واقعے کے استعارے کے طور پر استعمال کیا جاتا
ہے جیسے کہ الزبتھ دوئم کے لباس میں سفید نقاب موجود تھا جو کہ دوسری جنگ
عظيم دوئم کے بعد امن کے نشان کو ظاہر کر رہا تھا جب کہ میگھن کے نقاب پر
53 پھول لگائے گئے تھے جو کامن ویلتھ کے 53 یورپی ملکوں کو ظاہر کر رہے تھے- |
|