میری برداشت کی حد ختم ہوگئی تھی۔۔۔شادی کے کافی سالوں بعد علیحدگی

image
 
شادی کو نبھانا بہت محنت طلب اور مشکل کام ہے۔۔۔اپنے پارٹنر کی کمیوں کو بھی قبول کرنا اور مشکل وقت کو گزارنا صبر اور قربانی کے ساتھ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔۔۔کبھی کبھی خواتین بہت حد تک کوشش کرتی ہیں اور پھر ایک لمحہ آتا ہے جب یہ قوت دم توڑ دیتی ہے۔۔۔کچھ ایسا ہی ہوا شوبز کی خواتین کی ساتھ جنہوں نے ایک عرصہ تک اس رشتہ کو نبھایا، بچے بھی پیدا کئے لیکن پھر بھی گزارہ مشکل ہی ہوتا گیا اور کئی سالوں بعد نتیجہ صفر ہی نکلا
 
نازلی نصر
اداکارہ نازلی نصر پاکستان ٹیلی ویژن کے ان چند ناموں سے ہیں جنہوں نے آتے ہی نام کمایا اور پھر ان کی شخصیت بھی بہت پرکشش اور مختلف تھی۔۔ان کی شادی حسن سومرو سے ہوئی تھی اور یہ شادی سولہ سال تک چلی۔۔۔اس شادی سے ان کے دو بچے بھی ہوئے ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔۔۔اس شادی کے ختم ہونے میں کس کی غلطی تھی یہ آج تک ایک راز ہی ہے۔۔سولہ سال بعد جب یہ رشتہ ختم ہوا تو دونوں نے اپنے اپنے راستے چن لئے اور شادیاں کرلیں۔۔۔نازلی نصر کی شادی ہدایتکار محسن مرزا سے ہوگئی ہے اور دونوں بہت ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔۔۔
image
 
بشریٰ انصاری
بشریٰ انصاری پاکستان کا ایک بہت بڑا نام ہیں اور لوگ انہیں نا صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی شخصیت سے بہت متاثر بھی ہیں۔۔ان کی شادی پاکستان کے معرود ہدایتکار اقبال انصاری سے ہوئی تھی جن سے ان دونوں کی دو بیٹیاں ہیں۔۔۔دونوں ہی بیٹیاں شادی شدہ اور بچوں والی ہیں۔۔یعنی بشریٰ انصاری نانی بھی ہیں۔۔۔شادی کے چھتیس برس بعد ان کی برداشت نے دم توڑ دیا اور انہوں نے اپنے صبر کو آزمانے سے مزید انکار کردیا۔۔۔انہوں نے اقبال انصاری سے علیحدگی اختیار کرلی اور اب ان کی شادی اقبال حسین سے ہوچکی ہے۔۔۔
image
 
ڈاکٹر شائستہ لودھی
شائستہ لودھی مارننگ شو کی دنیا کا ایک بہترین نام ہی نہیں بلکہ ڈاکٹر بھی ہیں ۔۔۔ان کی شادی فائنل ائیر میں ہی وقار واحدی سے ہوئی۔۔۔انہوں نے تیرہ سال اس شادی کو نبھایا اور ان سے تین بچے بھی ہوئے۔۔۔لیکن اس شادی سے شائستہ کی زندگی میں کافی مسائل تھے جنہیں وہ مزید سہہ نہیں پائیں۔۔۔اس علیحدگی کے بعد دونوں نے اپنے راستے الگ کئے اور شادیاں کرلیں۔۔۔کچھ عرصہ قبل وقار واحدی بھی دنیا سے رخصت ہوگئے۔۔۔اور شائستہ لودھی کی زندگی میں اب ان کے کزن عدنان لودھی شامل ہیں۔۔۔
image
 
طاہرہ سید
گلوکارہ طاہرہ سید کی زندگی میں نعیم بخاری ایک ایسا حصہ تھے جن سے وہ شدید محبت کرتی تھیں۔۔۔لیکن حالات اور واقعات نے اس جوڑی کے درمیان دیواریں کھڑی کردی تھیں اور شادی کے پندرہ برس بعد ان دیواروں کی اونچائی نے رابطے تقریبا منقطع ہی کر دئے تھے۔۔۔ان کے دو بچے ہیں اور بچوں کی وجہ سے ـآج بھی بات ہوتی ہے لیکن طاہرہ سید نے اس کے بعد دوسری شادی نہیں کی جب کہ نعیم بخاری کی زندگی میں ایک اور فیملی کا اضافہ ہوچکا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: