یوم تجدید عہد وفا اور دفاع وطن کے تقاضے (حصہ سوم)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یوم تجدید عہد وفا اور دفاع وطن کے تقاضے
(حصہ سوم)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۴: آزاد اور خودمختار عدلیہ
آزاد اور خودمختار عدلیہ پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہے ۔عدلیہ کسی بھی ریاست کا ایک اہم ستون ہوتا ہے۔ اگر ہم نے ملک کا دفاع مضبوط بنانا ہے تو ہمیں عدلیہ کو ہر طرح سے آزاد اور خود مختار بنانا ہوگا ۔آزاد عدلیہ انصاف کے نظام کو مضبوط رکھ سکتی ہے۔اگر انصاف کا نظام مضبوط ہوگا تو ملک ائین اور قانون کی سربلندی میں پروان چڑھے گا ۔آئین کی پاسداری اور آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے سے ملک کے تمام ادارے مضبوط ہوں گے ۔جس سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو جائے گا ۔یوم دفاع ہم سے یہی تقاضہ کرتا ہے کہ ہم ایک ایسا عدالتی نظام بنائیں جس کے زیر سایہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔وہ یہ حل اسلامی عدالتی نظام میں مضمر ہے ۔

۵: مذہبی ہم آہنگی
پاکستان اس وقت داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر دشمن کی ناپاک سازشوں کا شکار ہے ۔وطن کے دشمن اس وقت ملک میں مذہبی منافرت پھیلا کر ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہے جس کی وجہ سے یہ ملک اپنے قیام سے لے کر آج تک فرقہ وارانہ تعصبات کی زد میں ہے ۔یوم دفاع ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم تمام فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر متحد ہوں گے تاکہ ہمارے دشمن اپنے اس مزموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ یہ دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ فرقوں میں تقسیم ہونے کے بجائے پتیاں سچے مسلمان بنیں اور ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں فعال کردار ادا کریں ۔تاکہ دشمن ہماری مذہبی فرقہ بازی کی وجہ سے ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچا سکے ۔

٦: قوم کی فکری رہنمائی
دفاع وطن ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم اس فکر کی پیروی کرے جو اقبال رحمتہ اللہ اور قائد رحمتہ اللہ کی فکر تھی ۔اگر ہم اپنے اکابرین کی فکر کی پیروی کریں گے تو ملک کا ہر فرد فکری طور پر باشعور ہوکر جمود اور فکری غلامی سے آزاد ہو جائے گا ۔اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔صرف اور صرف قوم کی پھودی رہنمائی سے ہیں دفاعی وطن کو مضبوط سے مضبوط تر ک کیا جا سکتا ہے ۔اس کے لئے ہمیں اپنے تعلیمی نظام ،نصاب کو تبدیل کرکے ٹھیک کرنا ہوگا ۔اور قوم کی رہنمائی کے لئے ہر فورم کا بھرپور طریقے سے استعمال کرنا ہوگا ۔

آئیے ہم اس دن عہد کریں دفاع وطن کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اور دفاع وطن کے لیے ہر گھڑی تیار رہیں گے ۔اور اس ملک کو ایک ایسی فکر کے ساتھ آگے لے کر چلیں گے کہ ہمارا ملک بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتا چلا جائے گا اور اسلام اور دنیا کی قیادت کرے گا۔ ۔آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ختم شدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد جواد احمد
About the Author: محمد جواد احمد Read More Articles by محمد جواد احمد: 20 Articles with 19974 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.