|
|
بیماری بھی ﷲ کی طرف سے آزمائش ہے اور کچھ لوگ اس آزمائش پر صبر کے ساتھ
پورا اترتے ہیں۔۔۔پاکستانی شوبز ستاروں میں کچھ شدید تکالیف اور بیماریوں
سے ڈٹ کر نکلے۔۔۔ |
|
اسماء عباس |
اداکارہ اسماء عباس بہنوں میں سب سے چھوٹی صحیح لیکن برداشت میں سب سے
زیادہ بڑی ہیں۔۔۔انہوں نے شاید کے بعد اپنی سوتن کے ساتھ زندگی گزاری خوشی
خوشی۔۔۔پھر بچوں کے بعد زارا کے حوالے سے اس کی شادی ختم ہونے کی تکلیف
دیکھی ۔۔۔پھر ان کی زندگی میں ایک نیا موڑ آیا جب انہیں کینسر کا پتہ
چلا۔۔۔یہ کینسر معمولی نہیں تھا۔۔۔انہیں ایک عرصے تک کیمو اور دوائیوں کے
ساتھ زندگی حاصل کرنے کی جنگ کرنی پڑی ۔۔۔لیکن وہ مسکراتی ہوئی اس جنگ کو
جیت گئیں اور بیماری کو باقاعدہ شکست دی۔۔۔ |
|
|
ساجد حسن |
اداکار ساجد حسن کی زندگی میں تکلیف کا آغاز اس وقت آیا
جب انہوں نے اپنے بال لگوانے کا فیصلہ کیا۔۔۔ان کے اس فیصلے نے انہیں ایک
نئی مصیبت میں ڈال دیا۔۔۔ان کے سر پر ایک زخم بننا شروع ہوا۔۔۔جو اتنا بڑھا
کہ بڑھتے بڑھتے باقاعدہ آدھا سر ڈھانکنے لگا۔۔۔دیکھنے والے بھی اس زخم کو
دیکھ کر پریشان ہوجاتے تھے۔۔۔شروع میں ساجد حسن نے تو خود کو موت کے قریب
ہی پایا۔۔۔لیکن پھر ہمت اور صبر سے اس بیماری کو شکست دی- حال ہی میں دل کے
عارضے میں بھی مبتلا ہوئے لیکن وہ ساجد ہی کیا جو ہار مان جائے- دل کے
معاملات کو بھی سر کر لیا اور اب بہتری کی جانب گامزن ہیں- |
|
|
نادیہ جمیل |
جانے کتنی خواتین کے لئے نادیہ جمیل ایک ایسی مثال بن
چکی ہیں جو ہمت کی ایک داستان رقم کرتی ہیں۔۔۔انتہائی خوبصورت بال، انتہائی
پر کشش شخصیت اور کیرئیر کا عروج۔۔۔لیکن کینسر نے انہیں ملک سے باہر
بھیجا۔۔۔بچوں کو چھور کر وہ گئیں اور اس کینسر ٹریٹمنٹ نے ان کے بال بھی
غائب کر دئیے۔۔لیکن وہ ہر بار مسکراتی رہیں۔۔۔کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ
انہیں ہرانا آسان نہیں۔۔اور یہ سچ ثابت ہوا- |
|