وہ ابھی زندہ ہیں-- شہرت کے آسمان سے ایسے اوجھل ہوئیں کہ لوگ انہیں ڈھونڈتے ہی رہ گئے ۔۔۔صنم اقبال آج کہاں ہیں

image
 
پاکستان کے ایسے کئی اداکار اور ستارے ہیں جنہوں نے عروج دیکھا اور پھر شہرت کے آسمان سے ایسے اوجھل ہوئے کہ لوگ انہیں ڈھونڈتے ہی رہ گئے لیکن انہوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا۔۔یہ وہ ستارے تھے جو کسی دور میں ٹی وی ڈراموں کی جان تھے اور ان کے بغیر ایک کامیاب پراجیکٹ نامکمل تھا۔۔۔
 
صنم اقبال ایک بہت کامیاب اداکارہ تھیں جنہوں نے لاہور، کوئٹہ اور کراچی سینٹر سے کئی بہترین ڈراموں پر کام کیا۔۔۔ان کے سر فہرست ڈراموں میں سہاگن، تنہا تنہا، ڈھارس، سچ مچ جیسے نام شامل تھے۔۔۔
 
صنم اقبال اپنے کیرئیر کے عروج پر اچانک ہی غائب ہوگئیں اور ایک عرصہ تک ان کی کوئی خبر نہیں آئی۔۔۔پھر پانچ سال پہلے ایک مارننگ شو نے ان کے انتقال کی خبر دی اور یوں لگا جیسے فینز اس صدمہ سے نکل نہیں پائیں گے۔۔۔
 
image
 
لیکن پھر کئی سال اس خبر کی گردش میں رہنے کے بعد یہ تردید آگئی کہ نہیں وہ زندہ ہیں اور شادی کرکے ملک سے باہر جا چکی ہیں۔۔۔ صنم اقبال کا شمار ان اداکاراؤں میں سے تھا جو کم سے کم انٹرویوز دیتے تھے اور شوبز کی دنیا میں کام کرنے آئے تھے شہرت کی چمک دمک کا انہیں کوئی لالچ نہیں تھا۔۔۔
 
صنم اقبال کی یہ خبر سننے کے بعد لوگوں کو لگا کہ شاید وہ انڈسٹڑی میں واپس آجائیں گی یا کم سے کم کوئی انٹرویو دیں گی اپنے فینز کو مطمئن کرنے کے لئے۔۔۔لیکن ایسا نہیں ہوا اور یہ خبر بھی ایک سوال بن کر ہی رہ گئی۔۔۔
 
image
 
بارسوخ ذرائع کے مطابق صنم اقبال کینیڈا میں اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ پرسکون زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: