قابلیت
(Zulfiqar Ali Bukhari, Islamabad)
|
ارے صاحب۔۔۔! سنو تو سہی۔۔۔! آپ بہت کمال کا لکھتے ہو؟ انصار نے وجاہت سے کہا۔ تو پھر میں کیا کروں۔ وجاہت نے جان چھڑاتے ہوئے کہا۔ ارے آپ ایسا کرو، پھر انصار نے کان بھرنے شروع کر دیئے۔ کچھ ماہ کے بعد کا ذکر کچھ یوں ہے کہ آج وجاہت میاں نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔دراصل اُن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکرانہوں نے وجاہت کو نشے کی عادت دلوائی تاکہ وہ اُن کی جگہ پر رسائل میں لکھ سکیں۔ آج انصار کمال کا لکھاری ہے سب جانتے ہیں مگر کوئی یہ نہیں جانتا درپردہ وہ کسی کے ارمانوں کا قاتل بھی ہے۔۔۔ ۔ختم شد۔ |