ماضی میں، جاپان میں عام لوگ زیادہ چاول نہیں کھا سکتے تھے، کیونکہ اس کا
بیشتر حصہ امراﺀ کے لئے مختص تھا، اور جاپانی کسان اپنے ٹیکس ادا کرنے کے
لئے چاول کا استعمال کرتے تھے۔ لیکن آج چاول کے بغیر جاپانی کھانوں کا تصور
بھی نہیں کرسکتے ہیں، اور یہ مزیدار اور انتہائی غذائیت مند اناج باورچی
خانے پر قبضہ کرچکا ہے۔ اور یہ صرف ایک سادہ ڈش نہیں ہے، در حقیقت، چاولوں
کا ایک صحتمند پیالہ آپ کے جسم کو بہت سے حیرت انگیز طریقوں سے فائدہ پہنچا
سکتا ہے۔ |
|
وزن میں کمی |
اگر آپ وزن کم کرنے کی جستجو میں ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے ایک پلیٹ
چاول کو اپنی غذا میں شامل کرنا بہترین رہے گا- چاول میں چکنائی اور سوڈیم
کی مقدار انتہائی کم جبکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے- یہ ثابت ہے کہ جو
افراد براؤن چاول کھاتے ہیں نہ صرف ان کے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ
وزن دوبارہ بڑھنے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں- تاہم سفید چاول اس معاملے
میں کم ہی مدد فراہم کرتے ہیں- |
|
|
نوجوان نظر آنا |
جاپانی خواتین اپنے جلد کو ہموار اور خوبصورت بنانے کے لیے چاولوں کا پانی
استعمال کرتی ہیں- لیکن روزانہ چاول کھانا بھی اس حوالے سے بہترین ثابت
ہوتا ہے- چاولوں میں متعدد اینٹی اوکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کے
خلیوں کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں- اس کے علاوہ جھریوں کو بھی
ہموار کرتے ہیں- |
|
|
صحت مند دل |
چاول کھانا قدرتی طور پر آپ کے دل کی صحت کو بہتر بنا
سکتا ہے- چونکہ چاول سوزش سے بچاتے ہیں اس لیے دل کی شریانوں میں رکاوٹ بھی
پیدا نہیں ہوتی- اور اسی وجہ سے دل کے دورے کے خطرات بھی کم ہوجاتےہیں-
چاول میں فلاوونائڈز بھی زیادہ پائے جاتے ہیں جو دل کی مختلف بیماریوں سے
نمٹنے کے لئے اہم ثابت ہوتے ہیں۔ |
|
|
بلڈ شوگر |
ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد اس بیماری سے چاولوں کی مدد
سے باآسانی لڑ سکتے ہیں- لیکن اس کے لیے بہترین انتخاب براؤن چاول ہیں
کیونکہ ان میں سفید چاولوں کی نسبت 3 گنا زائد فائبر اور پروٹین پایا جاتا
ہے- صحت مند بلڈ شوگر کے لیے روزانہ 200 گرام براؤن چاول کھانا کافی ہے- |
|
|
نظام ہضم میں مدد |
چاول میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ قبض
کے مسائل کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضمے کے نظام میں بہتری لاتی ہے- اس کے
علاوہ چاول جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں جس
کی وجہ سے گردے اپنی کارکردگی بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں- |
|