|
|
اینڈرائیڈ اس وقت دنیا کا سب سے مشہور اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم ہے اور اسی
وجہ سے ہیکرز، دھوکے باز اور مشتہرین کی توجہ اس کی طرف راغب ہوتی ہے۔ ایسی
بے شمار ایپس موجود ہیں جو آپ کو مسلسل اشتہار دکھا کر پیسہ کماتی ہیں، جس
کی وجہ سے آپ کا فون سست پڑتا ہے۔ اور یہیں پر آپ کو اپنے موبائل فون پر
نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اکثر اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال
کرنے والے صارفین چند ایسی بڑی غلطیاں بھی کرتے ہیں جن سے ان کا فون غیر
محفوظ ہوجاتا ہے- مندرجہ ذیل میں ان غلطیوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں درست
کر کے آپ اپنا فون محفوظ بنا سکتے ہیں- |
|
کمزور پاسورڈ |
اگرچہ فنگر پرنٹ اور فیس لاک کا استعمال آسان لگتا ہے لیکن اس کے باوجود
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اپنے موبائل فون کو ایک طاقتور پاسورڈ کے ذریعے
محفوظ بنائیں نہ کہ صرف 4 ہندسوں کے کوڈ سے- فنگر پرنٹ٬ فیس لاک اور کوڈ کو
توڑنا آسان ہے- لیکن ایک طاقتور پاسورڈ آپ کے موبائل کو محفوظ بنا سکتا ہے- |
|
|
اینٹی وائرس
|
باوجود اس بات کو جاننے کے کہ متعدد وائرس اور نقصاندہ
ایپس آپ کے موبائل فون پر حملہ آور ہوسکتی ہیں بہت کم اینڈرائیڈ صارفین
ایسے ہوتے ہیں جو اپنے موبائل فون کو ان حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے
فون میں اینٹی وائرس ایپس انسٹال کر کے رکھتے ہیں- یہ ایپس نہ صرف آپ کے
موبائل فونز کو محفوظ بناتی ہیں بلکہ آپ کو ان وائرس سے متعلق آگاہ بھی
کرتی ہیں- |
|
|
فون اپڈیٹ نہ کرنا |
اگر آپ کو سیکورٹی اپ ڈیٹ یا اینڈرائیڈ ورژن کی اپ ڈیٹ
موصول ہوتی ہے تو اسے نظر انداز مت کریں- اس اپ ڈیٹ کو لازمی انسٹال کریں
کیونکہ اس کی بہت اہمیت ہوتی ہے- یہ آپ کے فون کو نئے وائرس اور ہیک ہونے
سے بچاتی ہے- |
|
|
APK فائلز کے ذریعے ایپس انسٹال کرنا |
اگر آپ یہ نہیں جانتے کہ APK فائلز کیسے کام کرتی ہیں تو
آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ صرف گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور
انسٹال کریں- متعدد ایپس ایسی ہوتی ہیں جو گوگل پلے اسٹور پر تو موجود نہیں
ہوتیں لیکن ان کی انسٹالیشن فائلز یا APK فائلز کسی نہ کسی ویب سائٹ سے مل
جاتی ہیں- لیکن ان ایپ کو ایسے انسٹال کرنا بہت بڑا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ یہ
پلے اسٹور سے باقاعدہ تصدیق شدہ نہیں ہوتیں- |
|
|
شرائط نہ پڑھنا |
اپنی عادت بنا لیجیے کہ کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ یا
انسٹال کرنے سے قبل اس سے متعلق شرائط یا قواعد و ضوابط لازمی پڑھیں-
کیونکہ جب آپ کسی ایپ کو اپنے موبائل میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں تو
اس کی ایپ کی رسائی آپ کے موبائل کے متعدد شعبوں تک ممکن ہوجاتی ہے- |
|
|
گوگل فائنڈ ڈیوائس سروس |
اکثر اینڈرائیڈ صارفین نیا اسمارٹ فون خریدنے کے بعد گوگل کی فائنڈ ڈیوائس
سروس فعال نہیں کرتے- یہ سروس موبائل فون کے گم ہونے یا چوری ہونے کی صورت
میں تلاش کے حوالے سے صارف کو مدد فراہم کرتی ہے- اس کے علاوہ سیٹنگی تبدیل
کر کے لاک اسکرین کو بھی محفوظ بنائیں تاکہ کوئی بھی موبائل ڈیٹا کو آف نہ
کر سکے یا پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائس کو آف نہ کر سکے۔ |
|